QR CodeQR Code

سعودی مفتی نے بوفے کیخلاف فتویٰ جاری کرتے ہوئے غیر شرعی قرار دیدیا

14 Mar 2014 18:47

اسلام ٹائمز: فتویٰ پر مفتی منیب الرحمان کہتے ہیں کہ بوفے کے تمام معاملات دو فریقین پر واضح ہیں اور شر کا باعث نہیں جبکہ پاکستان میں شہریوں کی بڑی تعداد نے بھی اس فتویٰ کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ دنیا میں اس سے زیادہ اہم معاملات ہیں جن پر توجہ دینے کی ضرورت ہے۔


اسلام ٹائمز۔ سعودی مفتی مفتی صالح الفوزان نے بوفے کے خلاف فتویٰ جاری کر دیا جبکہ مفتی منیب الرحمان کا کہنا ہے کہ بوفے عین اسلامی ہے، بوفے کے تمام معاملات دو فریقین پر واضح ہیں اور شر باعث نہیں۔ سعودی مفتی نے سرکاری ٹی وی پر فتویٰ جاری کرتے ہوئے بوفے کو غیرشرعی قرار دے دیا۔ ان کا کہنا ہے کہ کھانے کی مقدار کا تعین کیے بغیر پیسے دے کر جتنا چاہے کھانا غیر اسلامی ہے اس لیے مسلمان ایسی جگہوں سے دور رہیں۔ فتویٰ پر مفتی منیب کہتے ہیں بوفے کے تمام معاملات دو فریقین پر واضح ہیں اور شر کا باعث نہیں۔ پاکستان میں شہریوں کی بڑٰی تعداد نے بھی اس فتویٰ کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ دنیا میں اس سے زیادہ اہم معاملات ہیں جن پر توجہ دینے کی ضرورت ہے جبکہ سوشل میڈیا پر بھی سعودی مفتی کے تازہ فتوے پر کڑی تنقید کی جا رہی ہے۔


خبر کا کوڈ: 361683

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/361683/سعودی-مفتی-نے-بوفے-کیخلاف-فتوی-جاری-کرتے-ہوئے-غیر-شرعی-قرار-دیدیا

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org