QR CodeQR Code

پاکستان ہمارا اتحادی نہیں، اسکی امداد بند کیجائے

عسکریت پسندوں کیخلاف پاکستان کی جنگ بوگس اور امریکہ سے ڈالر لینے کا ذریعہ ہے، ڈانا روراباچر

15 Mar 2014 13:57

اسلام ٹائمز: واشنگٹن میں پاکستان کیخلاف ہرزہ سرائی کرتے ہوئے امریکی رکن کانگریس کا کہنا تھا کہ پاکستان کو دی گئی امداد ہمارے ہی خلاف استعمال ہوئی یا پھر افغانستان میں ہمارے دوستوں کے خلاف استعمال ہوتی ہے۔


اسلام ٹائمز۔ امریکی رکن کانگریس نے پاکستان کی مالی امداد بند کرنے کا مطالبہ کر دیا اور کہا ہے کہ پاکستان ہمارا اتحادی نہیں، اسے دی گئی امداد امریکہ کے خلاف ہی استعمال ہوتی ہے، امداد بند کر دینی چاہئے۔ ایوان نمائندگان سے خطاب کرتے ہوئے ری پبلکن رکن ڈانا رورا باچر کا کہنا تھا کہ پاکستانی کی مالی امداد فوری طور پر بند کر دینی چاہئے، وہ وزیر خارجہ جان کیری کی کانگریس سے پاکستان کے لیے 88 کروڑ 18 لاکھ ڈالر کی امداد کی اپیل پر اپنے ردعمل کا اظہار کر رہے تھے۔ پاکستان کے خلاف ہرزہ سرائی کرتے ہوئے رکن کانگریس کا کہنا تھا کہ پاکستان ہمارا اتحادی نہیں ہے، پاکستان کو دی گئی امداد ہمارے ہی خلاف استعمال ہوئی یا پھر افغانستان میں ہمارے دوستوں کے خلاف استعمال ہوتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ عسکریت پسندوں کے خلاف پاکستان کی جنگ بوگس ہے، یہ صرف امریکہ سے ڈالر لینے کا ذریعہ ہے۔ کانگریسی رکن نے کہا کہ پاکستان کی اعلٰی ملٹری قیادت کا رویہ امریکی مفادات کے حوالے سے غیر دوستانہ ہے۔


خبر کا کوڈ: 361968

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/361968/عسکریت-پسندوں-کیخلاف-پاکستان-کی-جنگ-بوگس-اور-امریکہ-سے-ڈالر-لینے-کا-ذریعہ-ہے-ڈانا-روراباچر

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org