QR CodeQR Code

صیہونی فوج کی مغربی کنارے میں فائرنگ، 3 فلسطینی نوجوان شہید، 3 زخمی

22 Mar 2014 21:16

اسلام ٹائمز: اسرائیلی فوج نے فلسطینی نوجوانوں کو حراست میں لینے کی کوشش کی، مزاحمت پر فائرنگ کرکے تین نوجوانوں کو شہید کر دیا، واقعے میں چودہ سالہ لڑکے سمیت تین نوجوان زخمی بھی ہوئے ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ غاصب صیہونی فوج نے مغربی کنارے میں فائرنگ کرکے تین فلسطینی شہریوں کو شہید کر دیا۔ صیہونی فوج نے مغربی کیمپ کے علاقے میں بنے Jenin پناہ گزین کیمپ پر دھاوا بولا۔ اسرائیلی فوج نے فلسطینی نوجوانوں کو حراست میں لینے کی کوشش کی، مزاحمت پر فائرنگ کرکے تین نوجوانوں کو شہید کر دیا واقعے میں چودہ سالہ لڑکے سمیت تین نوجوان زخمی بھی ہوئے ہیں، جن کی حالت تشویشناک بتائی گئی ہے۔


خبر کا کوڈ: 364762

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/364762/صیہونی-فوج-کی-مغربی-کنارے-میں-فائرنگ-3-فلسطینی-نوجوان-شہید-زخمی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org