QR CodeQR Code

سوات، پی ٹی آئی کے سینکڑوں کارکن نون لیگ میں شامل

26 Mar 2014 13:50

اسلام ٹائمز: ضلعی جنرل سیکرٹری نے دیگر عہدیداروں اور ساتھیوں سمیت وزیراعظم کے مشیر انجینئر امیر مقام کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ عمران خان کی کاکردگی صفر ہے۔


اسلام ٹائمز۔ خیبر پختونخواہ میں حکمران جماعت پاکستان تحریک انصاف سوات کے ضلعی عہدیداروں نے مسلم لیگ (ن) میں شمولیت اختیار کر لی ہے۔ سوات میں پی ٹی آئی کو سیاسی اعتبار سے شدید دھچکا لگا ہے۔ سوات میں پی ٹی آئی کے ضلعی جنرل سیکرٹری محمد زیب خان نے دیگر عہدیداروں اور ساتھیوں کے ہمراہ پی ٹی آئی کو خیر باد کرتے ہوئے مسلم لیگ (ن) میں شمولیت اختیار کرنے کا اعلان کیا ہے۔ سوات میں وزیراعظم کے مشیر انجینئر امیر مقام کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے محمد زیب خان نے کہا ہے کہ عمران خان کی نو ماہ میں کارکردگی صفر رہی ہے اور نوے دن میں تبدیلی کے دعوے ہوا ثابت ہوئے ہیں۔ امیر مقام نے محمد زیب خان کی (ن) لیگ میں شمولیت کا خیر مقدم کرتے ہوئے انہیں مبارکباد پیش کی ہے۔ محمد زیب خان نے کہا 1996ء میں تحریک انصاف کی بنیاد رکھی گئی اور سترہ سال تک جدوجہد کی گئی مگر افسوس کا مقام ہے کہ انصاف کا نعرہ لگانے والوں نے انصاف کو قتل کیا ہے۔

 


خبر کا کوڈ: 365927

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/365927/سوات-پی-ٹی-آئی-کے-سینکڑوں-کارکن-نون-لیگ-میں-شامل

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org