QR CodeQR Code

ملتان، فلسطین فائونڈیشن کے زیراہتمام عالمی ''یوم الارض''آج منایا جائے گا

30 Mar 2014 00:14

اسلام ٹائمز: ملتان سے جاری پریس ریلیز کے مطابق پی ایل ایف جنوبی پنجاب کے ترجمان کا کہنا تھا کہ ملک بھر کی طرح ملتان میں بھی فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی کے لیے موم بتیاں روشن کی جائیں گی، تمام مذہبی جماعتوں کے رہنما شریک ہوں گے۔


اسلام ٹائمز۔ فلسطین فائونڈیشن پاکستان ملتان کے زیراہتمام آج 30 مارچ کو ملک بھر کی طرح ملتان میں بھی فلسطینی بھائیوں سے اظہار یکجہتی کے لیے موم بتیاں روشن کی جائیں گی۔ تفصیلات کے مطابق آج شام 7 بجے ملتان پریس کلب کے سامنے مظلوم فلسطینی بھائیوں سے اظہار یکجہتی کے لیے فلسطین فائونڈیشن پاکستان کے زیراہتمام شمعیں روشن کی جائیں گی، اس موقع پر جماعت اسلامی ملتان کے امیر میاں آصف محمود اخوانی، مجلس وحدت مسلمین کے رہنما علامہ سید اقتدار حسین نقوی، جمعیت علمائے اسلام (س) کے رہنما محمد اختر بٹ، جمعیت علمائے پاکستان کے رہنما حافظ محمد ایوب مغل، تحریک منہاج القرآن کے رہنما میجر(ر) محمد اقبال، پاکستان عوامی تحریک کے رائو محمد عارف رضوی، ہائیکورٹ بار ملتان کے نائب صدر یافث نوید ہاشمی، جنوبی پنجاب شیڈو گورنمنٹ کے چیئرمین محسن بھٹہ، سید محمد علی رضوی، آئی ایس او، اسلامی جمعیت، جمعیت طلبہ عربیہ، مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ کے رہنمائوں سمیت دیگر سیاسی وسماجی شخصیات شرکت کریں گی۔


خبر کا کوڈ: 367274

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/367274/ملتان-فلسطین-فائونڈیشن-کے-زیراہتمام-عالمی-یوم-الارض-آج-منایا-جائے-گا

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org