QR CodeQR Code

افغان طالبان کی جانب سے افغان شہریوں کو انتخابی کارڈ کے بدلے5 امریکی ڈالرز کی پیشکش

5 Apr 2014 19:48

اسلام ٹائمز: صدارتی انتخابات کے موقع پر طالبان نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ غیرملکی فوج کی موجودگی میں ہونے والے صدارتی انتخابات کی کوئی اہمیت نہیں، طالبان افغانستان میں مغربی جمہوریت کی بجائے اسلامی نظام نافذ کریں گے۔


اسلام ٹائمز۔ غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق ترجمان افغان طالبان ذبیح اللہ مجاہد کا اپنے ایک بیان میں کہنا تھا کہ جمہوری نظام کو نہیں مانتے، افغانستان کو غیرملکی تسلط سے آزاد کرانا طالبان کا فرض ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ غیرملکی فوج کی موجودگی میں ہونے والے صدارتی انتخابات کی کوئی اہمیت نہیں، طالبان افغانستان میں مغربی جمہوریت کی بجائے اسلامی نظام نافذ کریں گے۔ دوسری جانب اس قسم کی بھی اطلاعات ہیں کہ طالبان نے عوام کو انتخابی عمل سے دور رکھنے کیلیئے ہر انتخابی کارڈ کے بدلے 5 امریکی ڈالر دینے کی پیش کش بھی کی ہے۔ واضح رہے کہ افغانستان میں آج ہونے والے صدارتی انتخابات میں مختلف مقامات پر بم دھماکوں کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں تاہم کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی ہے۔


خبر کا کوڈ: 369557

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/369557/افغان-طالبان-کی-جانب-سے-شہریوں-کو-انتخابی-کارڈ-کے-بدلے5-امریکی-ڈالرز-پیشکش

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org