QR CodeQR Code

امن عمل کو آگے بڑھانے کیلئے فریقین کو مثبت انداز میں تعاون کرنا ہوگا

امریکہ فلسطین، اسرائیل مذاکرات میں ثالثی کے فیصلے پر نظرثانی کر رہا ہے، جان کیری

6 Apr 2014 10:03

اسلام ٹائمز: اسرائیلی اخبار ہارٹز کی رپورٹ کے مطابق امریکی وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ دونوں فریقوں کے تعاون کے بغیر امن بات چیت آگے نہیں بڑھ سکتی ہے۔ اس ضمن میں صدر باراک اوباما جلد اہم اقدامات کرنے والے ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ امریکی وزیر خارجہ جان کیری نے کہا ہے کہ فلسطینی اتھارٹی اور اسرائیل دونوں کے غیر لچک دار رویے سے سخت مایوسی ہوئی ہے، فلسطین اسرائیل امن مذاکرات میں بطور ثالث کردار ادا کرنے کے فیصلے پر نظرثانی کر رہے ہیں، امن عمل کو آگے بڑھانے کیلئے دونوں فریقین کو مثبت انداز میں تعاون کرنا ہوگا۔ اسرائیلی اخبار ہارٹز کی رپورٹ کے مطابق امریکی وزیر خارجہ جان کیری فلسطینی اور اسرائیلی قیادت کے رویے سے سخت مایوس ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ مشرق وسطٰی میں امن عمل آگے بڑھانا اب کسی بھی وقت کی قید سے آزاد ہونا چاہیے، امریکہ نے امن بات چیت کو آگے بڑھانے کی پوری کوشش کی ہے، مگر اب وقت آگیا ہے کہ امریکہ اپنے فیصلے پر نظرثانی کرے۔ فریقین کے درمیان امن مذاکرات میں امریکہ نے حدود کے اندر رہتے ہوئے موثر کردار ادا کرنے کی کوشش کی ہے۔ امن عمل کو آگے بڑھانے کیلئے دونوں فریقین کو مثبت انداز میں تعاون کرنا ہوگا۔ دونوں فریقوں کے تعاون کے بغیر امن بات چیت آگے نہیں بڑھ سکتی ہے۔ اس ضمن میں صدر باراک اوباما جلد اہم اقدامات کرنے والے ہیں۔


خبر کا کوڈ: 369703

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/369703/امریکہ-فلسطین-اسرائیل-مذاکرات-میں-ثالثی-کے-فیصلے-پر-نظرثانی-کر-رہا-ہے-جان-کیری

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org