QR CodeQR Code

بیرون ملک جنگوں کیوجہ سے ذہنی دبائو کا شکار

امریکی فوجی نفسیاتی طور پر مفلوج ہو رہے ہیں، علاج کی ضرورت ہے، مائیک مولن

8 Apr 2014 06:04

اسلام ٹائمز: ایک امریکی ٹی وی کو انٹرویو میں سابق چیئرمین جائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی کا کہنا تھا کہ افغانستان، عراق اور دیگر ممالک میں موجود امریکی فوجی دستوں میں ایسے اہلکاروں کی تعداد بڑھ رہی ہے جو ذہنی صحت کے امراض میں مبتلا ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ امریکہ کے سابق چیئرمین جائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی مائیک مولن نے خبردار کیا ہے کہ ذہنی صحت کے امراض میں مبتلا فوجی اہلکاروں کی تعداد میں اضافہ ہو رہا ہے۔ بیرون ممالک جنگوں میں مصروف فوجی ذہنی دبائو کا شکار ہیں، اسلئے انکے علاج کی ضرورت ہے۔ ان کو واپس بلانے اور علاج کی ضرورت ہے۔ وہ امریکی ٹی وی کو انٹرویو دے رہے تھے۔ مائیک مولن نے کہا کہ افغانستان، عراق اور دیگر ممالک میں موجود امریکی فوجی دستوں میں ایسے اہلکاروں کی تعداد بڑھ رہی ہے جو ذہنی صحت کے امراض میں مبتلا ہیں، اسی وجہ سے وہ نفسیاتی طور پر بھی مفلوج ہو رہے ہیں۔ یہ ایک بہت بڑا خطرناک چیلنج ہے۔ اندر بھی فوجی اہلکاروں میں ذہنی صحت کے امراض پائے جاتے ہیں۔ یہ ایک قومی مسئلہ ہے۔ بیسز کے اندر فوجی اہلکاروں کے ہاتھوں میں اسلحہ نہیں ہونا چاہئے، کیونکہ وہ اپنے ساتھیوں پر بھی حملہ کرسکتے ہیں۔ ٹیکساس میں پیش آنے والا واقعہ بھی اس سلسلے کی کڑی ہے۔


خبر کا کوڈ: 370402

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/370402/امریکی-فوجی-نفسیاتی-طور-پر-مفلوج-ہو-رہے-ہیں-علاج-کی-ضرورت-ہے-مائیک-مولن

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org