QR CodeQR Code

افغانستان میں اتحادی فوج کی بمباری، پاکستانیوں سمیت 17 طالبان کی ہلاکت کا دعویٰ

10 Apr 2014 18:15

اسلام ٹائمز: حملے میں قاری قاسم، قاری عثمان، قاری لطیف، قاری زبیر، قاری طاری، ملا بشیر گجر، قاری نصیر، قاری شرین اور ملا امام سمیت 17سینئر طالبان لیڈر ہلاک ہوگئے جن میں پاکستانی طالبان بھی شامل ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ افغان نیشنل ڈائریکٹوریٹ سیکیورٹی کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ یہ فضائی حملہ اس وقت کیا گیا جب سابق صوبائی گورنر کنڑ قاری عثمان کی زیر صدارت سینئر افغان اور پاکستانی طالبان لیڈروں کا اجلاس جاری تھا۔ حملے میں قاری قاسم، قاری عثمان، قاری لطیف، قاری زبیر، قاری طاری، ملا بشیر گجر، قاری نصیر، قاری شرین اور ملا امام سمیت 17سینئر طالبان لیڈر ہلاک ہوگئے جن میں پاکستانی طالبان بھی شامل ہیں۔ دریں اثناء صوبہ قندھار میں اتحادی فوجی قافلے پر خودکش حملہ ہوا جس میں متعدد فوجی زخمی ہوگئے۔ صوبہ ہرات میں فورسز کی گاڑی کے قریب دھماکے میں 3اہلکار ہلاک ہوگئے.


خبر کا کوڈ: 371440

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/371440/افغانستان-میں-اتحادی-فوج-کی-بمباری-پاکستانیوں-سمیت-17-طالبان-ہلاکت-کا-دعوی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org