QR CodeQR Code

ہلیری کلنٹن کو جوتا کھینچ مارا، نشانہ چوک گیا، جوتا پھینکنے والی خاتون گرفتار

11 Apr 2014 07:01

اسلام ٹائمز: سابق خاتون اول نے واقعے کو مذاق میں اڑا دیا۔ ہلیری کا کہنا تھا کہ انھیں نہیں معلوم تھا کہ کچرے کی ری سائیکلنگ اتنا سیریس معاملہ ہے، شکر ہے جوتا اچھالنے والی خاتون نے انکی طرح بچپن میں سافٹ بال نہیں کھیلی تھی۔


اسلام ٹائمز۔ امریکہ کے شہر لاس ویگاس میں سابق امریکی وزیر خارجہ سینیٹر ہلیری کلنٹن پر تقریر کے دوران ایک خاتون نے جوتا پھینک دیا۔ لاس ویگاس کے انسٹی ٹیوٹ آف اسکریپ ری سائیکلنگ میں سابق خاتون اول خطاب کر رہی تھیں کہ ایک خاتون نے انھیں جوتا کھینچ مارا، تاہم نشانہ چوک گیا اور جوتا ہلیری کلنٹن کو چھوئے بغیر ایک طرف جاگرا۔ واقعے کی جگہ پر موجود سکیورٹی اہلکار فوراً حرکت میں آگئے اور جوتا پھینکنے والی خاتون کو حراست میں لے لیا۔ سابق وزیر خارجہ نے واقعے کو مذاق میں اڑا دیا۔ ہلیری کا کہنا تھا کہ انھیں نہیں معلوم تھا کہ کچرے کی ری سائیکلنگ اتنا سیریس معاملہ ہے، شکر ہے جوتا اچھالنے والی خاتون نے انکی طرح بچپن میں سافٹ بال نہیں کھیلی تھی۔


خبر کا کوڈ: 371657

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/371657/ہلیری-کلنٹن-کو-جوتا-کھینچ-مارا-نشانہ-چوک-گیا-پھینکنے-والی-خاتون-گرفتار

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org