QR CodeQR Code

این ای ڈی یونیورسٹی کے لیکچرر منتظر مہدی کی شہادت کی مذمت کرتے ہیں، آئی ایس او کراچی

13 Apr 2014 14:14

اسلام ٹائمز: امامیہ میڈیا سیل سے جاری اپنے بیان میں آئی ایس او کراچی کے صدر نے کہا کہ منتظر مہدی شہید کا قتل علم دشمن دہشت گردوں کی وطن عزیز کو جہالت کے اندھیروں میں دھکیلنے کی سازش ہے۔


اسلام ٹائمز۔ امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کراچی ڈویژن کے صدر علی رضوی نے کہا ہے کہ این ای ڈی یونیورسٹی کے لیکچرر منتظر مہدی کی شہادت سندھ حکومت کی نااہلی کا منہ بولتا ثبوت ہے۔ امامیہ میڈیا سیل سے جاری اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ آئے روز کراچی میں شیعہ ڈاکٹرز، وکلاء اور اساتذہ کو نشانہ بنایا جا رہا ہے اور حکومت بےبس اور خاموش تماشائی بنی ہوئی ہے، ایسا لگ رہا ہے کہ شہر کراچی پر دہشت گردوں کی حکومت ہے۔ علی رضوی نے مزید کہا کہ آئی ایس او ہر علم دشمن اقدام کی مذمت کرتی ہے، منتظر مہدی شہید کا قتل علم دشمن دہشت گردوں کی وطن عزیز کو جہالت کے اندھیروں میں دھکیلنے کی سازش ہے، ہمارا ہر جوان سرزمین پاکستان میں ہر علم دشمن قوت کے سامنے سیسہ پلائی دیوار ہے، آئی ایس او کے تمام کارکنان ہر قیمت پر پاکستان کی نظریاتی و جغرافیائی سرحدوں کو تحفظ کریں گے۔ آئی ایس او کراچی کے صدر نے صوبائی حکومت سے مطالبہ کیا کہ شہید منتظر مہدی کے قاتلوں کو بےنقاب کرکے فی الفور انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے۔


خبر کا کوڈ: 372395

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/372395/این-ڈی-یونیورسٹی-کے-لیکچرر-منتظر-مہدی-کی-شہادت-مذمت-کرتے-ہیں-آئی-ایس-او-کراچی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org