QR CodeQR Code

افغان صدارتی انتخابات، غیرسرکاری نتائج میں عبداللہ عبداللہ کو برتری حاصل

13 Apr 2014 20:03

اسلام ٹائمز: آٹھ صوبوں کے نتائج آنا ابھی باقی ہیں اور افغانستان کے آئین کے مطابق اگر کوئی بھی امیدوار 51 فیصد یا اس سے زائد ووٹ لینے میں کامیاب نہیں ہوتا تو اس صورت میں پہلے 2 امیدواروں کے درمیان دوبارہ سے مقابلہ ہوتا ہے۔


اسلام ٹائمز۔ غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق افغانستان کے آزاد الیکشن کمیشن کے چیف یوسف نورستانی کا کہنا ہے کہ اب تک 26 صوبوں کے 10 فیصد ووٹوں کی گنتی مکمل ہو چکی ہے، غیرسرکاری اور غیر حتمی نتائج کے مطابق سابق وزیر خارجہ عبداللہ عبداللہ اب تک 5 لاکھ ووٹ لے کر 41.9 فیصد ووٹوں کے ساتھ پہلے نمبر پر ہیں، ڈاکٹر اشرف غنی 37.6 فیصد ووٹوں کے ساتھ دوسرے جب کہ زلمے رسول 9.8 فیصد ووٹوں کے ساتھ تیسرے نمبر پر ہیں۔ واضح رہے کہ 8 مزید صوبوں کے نتائج آنے کے بعد مئی کے آخر میں حتمی نتائج کا اعلان کیا جائے گا۔ افغانستان کے آئین کے مطابق اگر کوئی بھی امیدوار 51 فیصد یا اس سے زائد ووٹ لینے میں کامیاب نہیں ہوتا تو اس صورت میں پہلے 2 امیدواروں کے درمیان دوبارہ سے مقابلہ ہوتا ہے۔


خبر کا کوڈ: 372452

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/372452/افغان-صدارتی-انتخابات-غیرسرکاری-نتائج-میں-عبداللہ-کو-برتری-حاصل

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org