QR CodeQR Code

غاصب صیہونی حکومت نے 50 سال سے کم عمر فلسطینیوں کا مسجد اقصٰی میں داخلہ بند کردیا

14 Apr 2014 07:14

اسلام ٹائمز: مغربی کنارے سے اسرائیل آنیوالے فلسطینیوں کا داخلہ بھی بند ہے۔ صرف وہ فلسطینی جو اسرائیل کی شہریت رکھتے ہیں سکیورٹی چیک پوائنٹس سے گزر کر ہی اسرائیل میں داخل ہوسکتے ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ غاصب صیہونی حکومت نے 50 سال سے کم عمر فلسطینیوں کا مسجد اقصٰی میں داخلہ بند کر دیا ہے۔ اسرائیل میں آج مذہبی تہوار پاس اوور Passover منایا جا رہا ہے، اس موقع پر عبادت گاہوں میں لوگوں کے ہجوم کی وجہ سے مذہبی مقامات پر سکیورٹی سخت کر دی گئی ہے اور مسجد اقصٰی میں 50 سال سے کم عمر فلسطینیوں کا داخلہ ممنوع ہے۔ مغربی کنارے سے اسرائیل آنے والے فلسطینیوں کا داخلہ بھی بند ہے۔ صرف وہ فلسطینی جو اسرائیل کی شہریت رکھتے ہیں سکیورٹی چیک پوائنٹس سے گزر کر ہی اسرائیل میں داخل ہوسکتے ہیں۔  
دیگر ذرائع کے مطابق صیہونی حکومت کی فلسطین میں ہٹ دھرمی جاری ہے اور صیہونیوں نے مسجد اقصٰی میں پچاس سال سے کم عمر کے فلسطینیوں کے داخلے پر پابندی لگا دی ہے۔ عالمی برادری ایک طرف تو انسانی حقوق کی علم بردار ہے تو دوسری طرف اسرائیلی رویئے پر چپ کا شکار ہے۔ اب اسرائیل نے ہٹ دھرمی کا مظاہرہ کرتے ہوئے مسجد اقصٰی میں پچاس سال سے کم عمر کے فلسطینیوں کے داخلے پر پابندی لگا دی ہے، جس کے بعد اسرائیلی شہرت کے حامل شہری سکیورٹی کلیئرنس کے بعد مقبوضہ بیت المقدس میں داخل ہوسکتا ہیں۔


خبر کا کوڈ: 372857

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/372857/غاصب-صیہونی-حکومت-نے-50-سال-سے-کم-عمر-فلسطینیوں-کا-مسجد-اقص-ی-میں-داخلہ-بند-کردیا

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org