QR CodeQR Code

وزیراعظم اور آصف زرداری کی ون آن ون اور وفود کی سطح پر اہم ملاقات

16 Apr 2014 17:47

اسلام ٹائمز: دونوں رہنماؤں کے درمیان ملاقات میں فوج حکومت تناؤ، طالبان مذاکرات اور تحفظ پاکستان بل پر بات چیت ہوئی۔ اس سے قبل سابق صدر آصف علی زرداری وزیر اعظم ہاؤس پہنچے تو وزیراعظم نواز شریف نے انکا استقبال کیا۔


اسلام ٹائمز۔ وزیراعظم نواز شریف اور سابق صدر آصف علی زرداری کی ون آن ون اور وفود کی سطح پر ملاقات میں انسداد دہشتگردی قانون، ملکی سلامتی اور موجودہ سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ وزیراعظم نواز شریف سے سابق صدر آصف زرداری نے اسلام آباد میں وزیراعظم ہاؤس میں وفد کے ہمراہ ملاقات کی۔ سرکاری ٹی وی کے مطابق ملاقات میں کراچی آپریشن، انسداد دہشت گری قانون کا معاملہ، ملکی سلامتی اور سیاسی صورت حال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ وزیراعظم ہاؤس میں ہونے والی اس اہم ملاقات میں اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ، سینیٹر رضا ربانی اور صوبائی وزیر مراد علی شاہ بھی آصف زرداری کے ہمراہ تھے جبکہ وزیر خزانہ اسحاق ڈار، زاہد حامد اور فواد حسن فواد بھی ملاقات میں موجود تھے۔ ذرائع کے مطابق دونوں رہنماؤں کے درمیان ملاقات میں فوج حکومت تناؤ، طالبان مذاکرات اور تحفظ پاکستان بل پر بات چیت ہوئی۔ اس سے قبل سابق صدر آصف علی زرداری وزیراعظم ہاؤس پہنچے تو وزیر اعظم نواز شریف نے ان کا استقبال کیا۔ نواز شریف نے سابق صدر کے اعزاز میں ظہرانہ بھی دیا۔


خبر کا کوڈ: 373567

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/373567/وزیراعظم-اور-آصف-زرداری-کی-ون-وفود-سطح-پر-اہم-ملاقات

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org