QR CodeQR Code

مقبوضہ کشمیر، فرضی انکاؤنٹرز میں ملوث فوجیوں کو سزا دی جائے، آل انڈیا مسلم مجلس مشاورت کی قرارداد

17 Apr 2014 09:44

اسلام ٹائمز: قرارداد میں پتھری بل فرضی انکاؤنٹر میں ملوث فوجی اہلکاروں کو سزا دینے اور چٹھی سنگھ پورہ ہلاکتوں کی تحقیقات کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا گیا کہ جب تک افسپا کی موجودگی برقرار رہتی ہے فوج کو جوابدہ نہیں بنایا جاسکتا۔


اسلام ٹائمز۔ آل انڈیا مسلم مجلس مشاورت نے پتھری بل فرضی انکاؤنٹر میں ملوث فوجی اہلکاروں کو سزا دینے اور چٹھی سنگھ پورہ ہلاکتوں کی تحقیقات کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ جب تک افسپا کی موجودگی برقرار رہتی ہے فوج کو جوابدہ نہیں بنایا جاسکتا، مشاورت کی مجلس عاملہ کی میٹنگ صدر ڈاکٹر ظفر الاسلام خان کی صدارت میں منعقد ہوئی، اجلاس میں ایک قرارداد کے ذریعے مطالبہ کیا گیا کہ وردی میں ملبوس مجرموں کو سزا دلا کر پتھری بل اور چھٹی سنگھ پورا کی 14 سال قبل کی وارداتوں کے مظلومین کو انصاف دلایا جائے، قرارداد میں کہا گیا ہے کہ مشاورت اپنی یہ پختہ رائے پھر درج کراتی ہے کہ غیر منصفانہ قانون، مسلح فورسز خصوصی اختیارات ایکٹ (AFSPA) کو کالعدم کئے بغیر وردی میں ملبوس افراد کو غیر قانونی کاروائیاں اور جرائم کرنے سے نہیں روکا جاسکتا ہے۔


خبر کا کوڈ: 373741

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/373741/مقبوضہ-کشمیر-فرضی-انکاؤنٹرز-میں-ملوث-فوجیوں-کو-سزا-دی-جائے-ا-ل-انڈیا-مسلم-مجلس-مشاورت-کی-قرارداد

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org