QR CodeQR Code

سبی میں جعفر ایکسپریس میں بم دھماکہ کرنیوالے 2 افراد کے خاکے جاری

17 Apr 2014 11:19

اسلام ٹائمز: جعفر ایکسپریس میں جن دو افراد نے دھماکہ خیز مواد رکھا تھا۔ انکے خاکے جاری کردیئے گئے ہیں اور یہ ایک فوٹیج سے حاصل کئے گئے ہیں۔ انکی عمریں 20 سے 30 سال ہے اور انکی گرفتاری پر 10 لاکھ روپیہ انعام رکھا گیا ہے۔


اسلام ٹائمز۔ سبی ریلوے اسٹیشن پر جعفر ایکسپریس میں بم دھماکہ کرنے والے دو افراد کے خاکے جاری کر دیئے گئے ہیں۔ جن کی عمریں 20 سے 30 سال ہے اور ان کی گرفتاری پر 10 لاکھ روپیہ انعام رکھا گیا ہے۔ پولیس ذرائع کے مطابق 8 اپریل کو سبی ریلوے اسٹیشن پر کوئٹہ سے راولپنڈی جانیوالی جعفر ایکسپریس میں بم کا خوفناک دھماکہ ہوا تھا۔ جس میں 18 افراد جاں بحق اور 50 سے زائد زخمی ہوگئے تھے۔ جعفر ایکسپریس میں جن دو افراد نے دھماکہ خیز مواد رکھا تھا۔ ان کے خاکے جاری کر دیئے گئے ہیں اور یہ ایک فوٹیج سے حاصل کئے گئے ہیں۔ ان کی عمریں 20 سے 30 سال ہے اور ان کی گرفتاری پر 10 لاکھ روپیہ انعام رکھا گیا ہے۔


خبر کا کوڈ: 373755

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/373755/سبی-میں-جعفر-ایکسپریس-بم-دھماکہ-کرنیوالے-2-افراد-کے-خاکے-جاری

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org