QR CodeQR Code

آج کھل کر ساری باتیں بتاوٴں گا، سینیٹ میں دھماکہ خیز تقریر کے بعد استعفٰی دونگا، فیصل رضا عابدی

17 Apr 2014 15:21

اسلام ٹائمز: اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو میں پی پی کے سینیٹر کا کہنا تھا کہ 7 بار پارٹی کی طرف سے مجھے شوکاز نوٹس ملا۔ انہوں نے بتایا کہ آصف زرداری سے گذشتہ سال اپریل میں ملا تھا۔


اسلام ٹائمز۔ پیپلزپارٹی کے سینیٹر فیصل رضا عابدی نے کہا ہے کہ آج سینیٹ کے اجلاس میں آخری دھماکہ خیز تقریر کروں گا، اس کے بعد استعفٰی دوں گا۔ اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سینیٹ میں کھل کر ساری باتیں بتاوٴں گا، آج اجلاس میں آخری دھماکہ خیز تقریر کروں گا، اس کے بعد سینیٹ کی رکنیت سے استعفٰی دوں گا اور سیاست کو خیر باد کہہ دوں گا۔ فیصل رضا عابدی نے بتایا کہ 7 بار پارٹی کی طرف سے مجھے شوکاز نوٹس ملا۔ انہوں نے بتایا کہ آصف زرداری سے گذشتہ سال اپریل میں ملا تھا۔

دیگر ذرائع کے مطابق پیپلز پارٹی کے ناراض رہنما فیصل رضا عابدی کا کہنا ہے کہ وہ سینیٹ کی رکنیت سے استعفٰی دینگے اور آج کئی اہم رازوں سے پردہ بھی اٹھائیں گے۔ سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے آئی ٹی کی ذیلی کمیٹی کے اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فیصل رضا عابدی کا کہنا تھا کہ وہ سیاست کو پہلے ہی خیرباد کہہ چکے ہیں اور آج سینیٹ کی رکنیت سے استعفٰی دے دینگے۔ انہوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی ان کی جگہ ڈاکٹر قیوم سومرو یا قادر پٹیل کو سینیٹ کا رکن بنانے کی تیاریاں کر رہی ہے، ان کا کہنا تھا کہ وہ آج کئی اہم رازوں سے پردہ فاش کریں گے۔


خبر کا کوڈ: 373869

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/373869/آج-کھل-کر-ساری-باتیں-بتاوٴں-گا-سینیٹ-میں-دھماکہ-خیز-تقریر-کے-بعد-استعف-ی-دونگا-فیصل-رضا-عابدی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org