QR CodeQR Code

انتہا پسندوں کو فری ہینڈ دینا ملکی بقاء کیلئے خطرناک ہو گا، سید مسرت حسین آغا

18 Apr 2014 09:41

اسلام ٹائمز: بلوچستان شیعہ کانفرنس کے نائب صدر کا اپنے بیان میں کہا ہے کہ ملک کی بقاء کیلئے ہمارے صبر و استقامت کا غلط مطلب لیا جا رہا ہے۔ دہشتگردوں کی رہائی اور شیعہ عوام سے دشمنی ملکی مفاد میں نہیں۔ اگر ایسا ہوا تو ملک میں فرقہ وارانہ دہشتگردی کی آگ بھڑک اٹھے گی۔


اسلام ٹائمز۔ شیعہ کانفرنس کے رہنماء سید مسرت حسین آغا نے کہا ہے کہ پاسپورٹ اور نادرا عملے کے جانبدار عملے کے خلاف کوئی کاروائی نہ کرنا شیعہ دشمن پالیسی ہے۔ پشاور میں شیعہ عوام کو الٹی میٹم دینے والے دہشتگرد انتہا پسند گروہ کا دھمکی آمیز خطوط تقسیم کرنا حکومت کی دہشتگردوں کے سامنے بےبسی کا ثبوت ہے۔ انہوں نے کہا کہ اگر پشاور میں کسی شیعہ کو نقصان پہنچایا، یا شیعہ نسل کشی کی گئی تو عوام حکومت کی جانبدارانہ پالیسیوں کیخلاف اٹھ کھڑے ہونگے۔ ملک کی بقاء کیلئے ہمارے صبر و استقامت کا غلط مطلب لیا جا رہا ہے۔ دہشتگردوں کی رہائی اور شیعہ عوام سے دشمنی ملکی مفاد میں نہیں۔ اگر ایسا ہوا تو ملک میں فرقہ وارانہ دہشتگردی کی آگ بھڑک اٹھے گی۔ انہوں‌ نے کہا کہ واسا ملازمین کے جائز مطالبات تسلیم کئے جائیں۔ شیعہ کانفرنس نے اس مسئلے کے اٹھنے سے قبل ہی حکومت کو توجہ مبذول کرائی کہ واسا ملازمین کی حق تلفی کسی صورت درست نہیں۔ حکومت اس مسئلے پر کنارہ کشی یا سرد مہری کا مظاہرہ کریں اور عوام کو تکلیف اور پریشانیوں‌ سے نکالنے کیلئے فوری طور پر واسا ملازمین اور ہڑتال کو ختم کروائیں۔


خبر کا کوڈ: 374080

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/374080/انتہا-پسندوں-کو-فری-ہینڈ-دینا-ملکی-بقاء-کیلئے-خطرناک-ہو-گا-سید-مسرت-حسین-آغا

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org