QR CodeQR Code

بولان، اکبر بگٹی ایکسپریس پر فائرنگ، کوئی جانی نقصان نہیں ہوا

19 Apr 2014 10:57

اسلام ٹائمز: ٹرین پر حملہ کرنیوالے ملزمان پہاڑوں میں فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔ واضح رہے کہ اسی مقام پر اس سے قبل بھی ٹرین کو نشانہ بنایا گیا تھا۔ اس سلسلے میں بولان لیویز مزید کاروائی کر رہی ہے۔


اسلام ٹائمز۔ راولپنڈی سے کوئٹہ آنے والی اکبر بگٹی ایکسپریس سوا چار بجے مچھ اسٹیشن پہنچی۔ جہاں وقتی ٹہرنے کے بعد کوئٹہ کے لیے روانہ ہوئی۔ ٹرین جب بولان کے علاقے دوزان کے مقام پر پہنچی، تو پہلے سے تاک میں بیٹھے نامعلوم مسلح افراد نے قریبی پہاڑوں سے چھوٹے ہتھیاروں سے ٹرین پر اندھا دھند فائرنگ کردی۔ جس کے نتیجے میں خوش قسمتی سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ تاہم گولیاں لگنے سے بوگیاں متاثر ہوئیں۔ قانون نافذ کرنیوالے اداروں نے اطلاع پاتے ہی جائے وقوعہ پر پہنچ کر ٹرین کو حفاظتی حصار میں لیا۔ سخت سکیورٹی میں اکبر ایکسپریس کو کولپور پہنچا دیا۔ جہاں سکیورٹی کلیئر کرنے کے بعد متاثرہ ٹرین کو منزل مقصود کیلئے روانہ کردی گئی۔ ٹرین پر حملہ کرنیوالے ملزمان پہاڑوں میں فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔ واضح رہے کہ اسی مقام پر اس سے قبل بھی ٹرین کو نشانہ بنایا گیا تھا۔ اس سلسلے میں بولان لیویز مزید کاروائی کررہی ہے۔


خبر کا کوڈ: 374365

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/374365/بولان-اکبر-بگٹی-ایکسپریس-پر-فائرنگ-کوئی-جانی-نقصان-نہیں-ہوا

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org