QR CodeQR Code

عوامی طاقت کے مظاہرے سے کرپٹ حکمرانوں کی نیندیں حرام ہو چکی ہیں، شیخ نیئر مصطفوی

19 Apr 2014 14:12

اسلام ٹائمز: ایم ڈبلیو ایم کے صوبائی سیکرٹری جنرل جی بی کا کہنا ہے کہ گندم سبسڈی اور 9 نکاتی چارٹر آف ڈیمانڈ کے حصول کیلئے تمام سیاسی و مذہبی جماعتوں کا متحد ہونا نیک شگون ہے۔


اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین پاکستان، گلگت بلتستان کے صوبائی سیکرٹری جنرل علامہ شیخ نیئر عباس مصطفوی نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ گلگت بلتستان کے طول و عرض میں گذشتہ چار دن سے جاری فقید المثال اور منظم احتجاجی دھرنوں نے کرپٹ اور نااہل صوبائی حکومت اور مہدی شاہ سرکار کی نیندیں حرام کر دی ہیں۔ انکا کہنا ہے کہ طویل عرصے بعد عوامی ایکشن کمیٹی کے مشترکہ و نمائندہ پلیٹ فارم پر گلگت بلتستان کی 16 اہم سیاسی، مذہبی اور قوم پرست جماعتوں کا 9 نکاتی ایجنڈہ پر اتفاق اور اسکے حصول کیلئے عملی جدوجہد نے ثابت کر دیا ہے کہ اب عوام اپنے حقوق کیلئے بیدار ہو چکے ہیں اور کسی قسم کا حربہ ہمیں تقسیم نہیں کرسکتا۔ انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا ہے کہ تمام مطالبات کی حتمی منظوری تک دھرنے جاری رکھے جائینگے اور ہر فیصلہ مشاورت سے کیا جائیگا۔


خبر کا کوڈ: 374469

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/374469/عوامی-طاقت-کے-مظاہرے-سے-کرپٹ-حکمرانوں-کی-نیندیں-حرام-ہو-چکی-ہیں-شیخ-نیئر-مصطفوی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org