QR CodeQR Code

امریکی فوجیوں میں خود کشیوں کا رحجان ریکارڈ بلند سطح پر پہنچ گیا، ایڈمرل ولیم میکرین

20 Apr 2014 09:57

اسلام ٹائمز: امریکی فوج کے خصوصی آپریشنز کمانڈر کے سربراہ نے کہا ہے کہ ہماری فوج کے خصوصی دستے گزشتہ بارہ تیرہ سال سے انتہائی مشکل محاذوں پر لڑ رہے ہیں۔ اور فوجیوں کے درمیان خود کشی کے رحجان کی وجہ بھی یہی ہے کہ ان کیلئے سخت محاذ پر لڑتے ہوئے حالات کی سختی برداشت کرنا مشکل ہوتا ہے۔


اسلام ٹائمز۔ امریکی فوج میں خود کشیوں کا رحجان ریکارڈ سطح پر پہنچ گیا ہے۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکی فوج کے خصوصی آپریشنز کمانڈر کے سربراہ ایڈمرل ولیم میکرین نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ گزشتہ دو سال کے عرصے میں خصوصی آپریشنز فورسز کے درمیان خود کشی کے رحجان میں ریکارڈ اضافہ ہوا ہے۔ انہوں نے کہا کہ خوفزدہ ہوں کہ ہم خود کشی کے اس رحجان کو روکنے میں ناکام نہ ہوجائیں۔ ہماری فوج کے خصوصی دستے گزشتہ بارہ تیرہ سال سے انتہائی مشکل محاذوں پر لڑ رہے ہیں۔ اور فوجیوں کے درمیان خود کشی کے رحجان کی وجہ بھی یہی ہے کہ ان کے لئے سخت محاذ پر لڑتے ہوئے حالات کی سختی برداشت کرنا مشکل ہوتا ہے، جس کی وجہ سے ذہنی دبائو کا شکار ہوتے ہیں۔


خبر کا کوڈ: 374660

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/374660/امریکی-فوجیوں-میں-خود-کشیوں-کا-رحجان-ریکارڈ-بلند-سطح-پر-پہنچ-گیا-ایڈمرل-ولیم-میکرین

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org