QR CodeQR Code

کالعدم تحریک طالبان پنجاب نے حامد میر پر حملے کی ذمہ داری قبول کرلی

20 Apr 2014 00:29

اسلام ٹائمز؛ ٹوئٹر پر جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ طالبان نے یہ حملہ لشکر جھنگوی کراچی کی مدد سے کیا ہے۔ حامد میر کو طالبان کیخلاف بولنے، سیکولرازم کو بڑھاوا دینے اور ملالہ یوسفزئی کی تشہیر کرنے پر نشانہ بنایا گیا ہے۔


اسلام ٹائمز۔ کالعدم تحریک طالبان پنجاب نے جیو نیوز کے اینکر پرسن حامد میر پر حملے کی ذمہ داری قبول کرلی ہے۔ سوشل میڈیا سائٹ ٹوئٹر پر جاری ایک پیغام میں کالعدم تحریک طالبان پنجاب نے حامد میر پر حملہ کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے کہا ہے کہ طالبان نے یہ حملہ لشکر جھنگوی کراچی کی مدد سے کیا ہے۔ حامد میر کو طالبان کیخلاف بولنے، سیکولرازم کو بڑھاوا دینے اور ملالہ یوسفزئی کی تشہیر کرنے پر نشانہ بنایا گیا ہے۔ دوسری جانب کالعدم تحریک طالبان مہمند ایجنسی کے رہنما عمر خراسانی نے حامد میر پر حملہ کی تردید کی  ہے۔ یاد رہے کہ لاہور میں ایکسپریس نیوز کے اینکر پرسن رضا رومی پر ہونے والے حملے میں بھی لشکر جھنگوی ہی ملوث نکلی ہے۔


خبر کا کوڈ: 374676

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/374676/کالعدم-تحریک-طالبان-پنجاب-نے-حامد-میر-پر-حملے-کی-ذمہ-داری-قبول-کرلی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org