QR CodeQR Code

حامد میر پر حملہ قابل مذمت، دہشتگردوں کیخلاف بے رحم آپریشن کیا جائے، علامہ نیاز نقوی

20 Apr 2014 01:08

اسلام ٹائمز: اپنے مذمتی بیان میں وفاق المدارس الشیعہ پاکستان کے نائب صدر کا کہنا ہے کہ سزاؤں پر عملدرآمدکے بغیر دہشتگردی ختم کرنے کے دعوے حکومت کی خود فریبی ہے، حکومت کو مصلحت پوشی سے باہر نکلنا ہوگا۔


اسلام ٹائمز۔ وفاق المدارس الشیعہ کے نائب صدر علامہ سید نیاز حسین نقوی نے کراچی میں سینیئر صحافی اور اینکر پرسن حامد میر پر قاتلانہ حملہ کی شدید مذمت کرتے ہوئے دہشت گردوں کے خلاف بے رحم آپریشن کا مطالبہ کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ مختلف تنظیموں سے وابستہ امن دشمن عناصر کراچی کا امن تباہ کر رہے ہیں، جنہیں بارہا امن و امان کے ذمہ دار اداروں نے بے نقاب کیا ہے مگر حکومتیں اپنے سیاسی مفادات اور مصلحتوں کی خاطر چشم پوشی کرتی رہی ہیں۔ علامہ سید نیاز نقوی نے دہشت گردی کے خاتمہ کے لئے نئے قوانین و ضابطوں کی بجائے رائج قانون پر عملدرآمد کو یقینی بنانے کا مطالبہ کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ عدلیہ کی سنائی گئی سزاؤں پر عملدرآمد کے بغیر دہشت گردی ختم کرنے کے دعوے حکومت کی خود فریبی ہیں۔


خبر کا کوڈ: 374688

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/374688/حامد-میر-پر-حملہ-قابل-مذمت-دہشتگردوں-کیخلاف-بے-رحم-آپریشن-کیا-جائے-علامہ-نیاز-نقوی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org