QR CodeQR Code

ہماری حکومت خود احتسابی معاشرے کے قیام کے لیے کوشاں ہے، چوہدری عبدالمجید

20 Apr 2014 09:57

اسلام ٹائمز: مظفرآباد میں چیئرمین احتساب بیورو سے بات چیت کرتے ہوئے وزیراعظم آزاد کشمیر کا کہنا تھا کہ ہماری حکومت استحصالی کلچر تبدیل کر کے آزاد کشمیر میں صحیح معنوں میں گڈگورننس قائم کرنے کی کوشش کر رہی ہے۔


اسلام ٹائمز۔ وزیراعظ٘م آزاد کشمیر چوہدری عبدالمجید نے کہا ہے کہ حکومت آزاد کشمیر خوداحتسابی معاشرے کے قیام کے لیے کوشاں ہے۔ آزاد کشمیر کا استحصالی کلچر تبدیل کر کے آزاد کشمیر میں صحیح معنوں میں گڈگورننس قائم کریں گے۔ ان خیالات کا اظہار انھوں نے مظفرآباد میں احتساب بیورو کے چیئرمین سردار رفیق محمود سے ملاقات کے دوران بات چیت کرتے ہوئے کیا۔ چیئرمین احتساب بیورو نے وزیراعظم سیکرٹریٹ میں ان سے ملاقات کی اور اپنی آزاد کشمیر احتساب بیورو کی کارکردگی کی سالانہ رپورٹ پیش کی۔ 

چوہدری عبدالمجید نے اس موقع پر کہا کہ تحریک آزادی کشمیر کے بیس کیمپ میں پیپلز پارٹی کی حکومت نے ایسی حکمت عملی اختیار کی ہوئی ہے جس سے آزاد کشمیر کے عوام کے حقوق کا بھرپور تحفظ ہو اور عوام کی محرومیوں کا ازالہ ہو۔ جہاں عوام کو زندگی کی تمام ضروریات بلاتخیص مہیا ہو سکیں۔ انھوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی کی حکومت انسانیت کی فلاح و بہبود کے علاوہ معاشرتی خوشحالی اور ترقی کے ایسے ایجنڈے پر عمل پیرا ہے جس سے آزاد کشمیر میں معاشرتی ناانصافیوں کا خاتمہ ہو گا۔


خبر کا کوڈ: 374727

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/374727/ہماری-حکومت-خود-احتسابی-معاشرے-کے-قیام-لیے-کوشاں-ہے-چوہدری-عبدالمجید

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org