QR CodeQR Code

ایم ڈبلیو ایم کی جیو نیوز کے سینیئر اینکر پرسن حامد میر پر حملے کی مذمت

20 Apr 2014 13:20

اسلام ٹائمز: مشترکہ بیان میں ایم ڈبلیو ایم کے رہنماوں نے کہا کہ حامد میر پر حملے کا مقصد آزاد میڈیا کو خاموش کرنیکی سازش ہے، کتنے افسوس کی بات ہے کہ اس ملک میں حق اور سچ بات کرنا بھی جرم بن گیا ہے۔


اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین کے سراہ علامہ ناصر عباس جعفری، مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل علامہ محمد امین شہیدی، مرکزی ترجمان ایم ڈبلیو ایم علامہ سید حسن ظفر نقوی اور  ایم ڈبلیو ایم بلوچستان کے رکن صوبائی اسمبلی سید محمد رضا نے اپنے مشترکہ بیان میں سینئیر اینکر پرسن حامد میر پر قاتلانہ حملے کی شدید مذمت کی ہے اور مطالبہ کیا ہے کہ ملوث عناصر کو بےنقاب کیا جائے، حق اور سچ کے راستے میں مجلس وحدت مسلمین آزاد میڈیا کے ساتھ ہے، رہنماوں نے کہا کہ حامد میر پر حملے کا مقصد آزاد میڈیا کو خاموش کرنیکی سازش ہے۔ کتنے افسوس کی بات ہے کہ اس ملک میں حق اور سچ بات کرنا بھی جرم بن گیا ہے، رہنماوں نے حامد میر کی جلد صحت یابی کیلئے بھی دعا کی۔


خبر کا کوڈ: 374758

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/374758/ایم-ڈبلیو-کی-جیو-نیوز-کے-سینیئر-اینکر-پرسن-حامد-میر-پر-حملے-مذمت

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org