QR CodeQR Code

حامد میر پر حملہ آزادی صحافت پر حملہ ہے، تشدد پر خاموش رہنے والوں کی آنکھیں کھل جانی چاہئیں، بلاول بھٹو

20 Apr 2014 15:30

اسلام ٹائمز: اپنے مذمتی بیان میں پی پی کے سرپرست اعلٰی کا کہنا تھا کہ وہ سچ کو خاموش کرانے کی تمام کوششوں کی مذمت کرتے ہیں اور اس مشکل وقت میں پوری صحافی برادری کیساتھ ہیں۔ انہوں نے کہا کہ حامد میر پر حملے میں ملوث مجرموں کو انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے۔


اسلام ٹائمز۔ پیپلز پارٹی کے سرپرست اعلٰی بلاول بھٹو زرداری نے حامد میر پر حملے کی سخت مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ واقعہ ان لوگوں کی آنکھیں کھولنے کے لیے کافی ہے جو بڑھتے ہوئے تشدد پر خاموش ہیں۔ ایک بیان میں بلاول بھٹو زرداری نے حامد میر پر حملے کو آزادی صحافت پر حملہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ ملک میں صحافیوں کو مسلسل ہدف بنایا جا رہا ہے۔ صحافیوں پر حملے اور تشدد کے واقعات عوام کے لیے شدید تشویش کا باعث ہیں۔ انہوں نے کہا کہ آزاد معاشرے کے لیے آزاد میڈیا ضروری ہے، جو سچ کو سامنے لاسکے۔ میڈیا آج کے پاکستانی معاشرے کا اہم ستون ہے اور سچائی کو بے نقاب کرنے کے لیے جیو جیسے چینلز پر بھاری ذمہ داری عائد ہوتی ہے، لیکن اس ذمہ داری کی قیمت انسانی جانیں نہیں ہونی چاہئیں۔ بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ وہ سچ کو خاموش کرانے کی تمام کوششوں کی مذمت کرتے ہیں اور اس مشکل وقت میں پوری صحافی برادری کے ساتھ ہیں۔ انہوں نے کہا کہ حامد میر پر حملے میں ملوث مجرموں کو انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے۔ بلاول بھٹو زرداری نے حامد میر کی جلد صحت یابی کیلیے بھی دعا کی۔


خبر کا کوڈ: 374776

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/374776/حامد-میر-پر-حملہ-آزادی-صحافت-ہے-تشدد-خاموش-رہنے-والوں-کی-آنکھیں-کھل-جانی-چاہئیں-بلاول-بھٹو

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org