QR CodeQR Code

وزیراعظم کا حامد میر پر حملے کی تحقیقات کیلئے جوڈیشل انکوائری کا حکم

20 Apr 2014 18:15

اسلام ٹائمز: تین رکنی عدالتی کمیشن حامد میر پر قاتلانہ حملے کے واقعہ کی تحقیقات کریگا، کمیشن ارکان کی نامزدگی کیلئے چیف جسٹس سپریم کورٹ کو درخواست کی جائیگی۔


اسلام ٹائمز۔ وزیراعظم نواز شریف نےسینیئر اینکر پرسن حامد میر پر قاتلانہ حملے کی تحقیقات کے لئے جوڈیشل انکوائری کا حکم دیدیا۔ ملزمان کی نشاندہی پر ایک کروڑ روپے انعام دینے کا اعلان بھی کر دیا۔ ترجمان وزیراعظم ہاوس کے مطابق تین رکنی عدالتی کمیشن حامد میر پر قاتلانہ حملے کے واقعہ کی تحقیقات کریگا، کمیشن ارکان کی نامزدگی کے لئے چیف جسٹس سپریم کورٹ کو درخواست کی جائے گی۔ حکومت نے ملزمان کے بارے میں اطلاع دینے والے کے لئے ایک کروڑ روپے انعام کا بھی اعلان کیا ہے۔


خبر کا کوڈ: 374778

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/374778/وزیراعظم-کا-حامد-میر-پر-حملے-کی-تحقیقات-کیلئے-جوڈیشل-انکوائری-حکم

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org