QR CodeQR Code

کالعدم سپاہ صحابہ کے رہنماء شمس الرحمان معاویہ کے قتل کے الزام میں لشکر جھنگوی کا غلام رسول گرفتار

23 Apr 2014 16:47

اسلام ٹائمز: ذرائع کے مطابق پولیس نے شمس الرحمان معاویہ کے قتل کیس میں پیشرفت کرتے ہوئے لشکر جھنگوی کے رہنماء غلام رسول شاہ کو بہاولنگر سے حراست میں لے لیا۔ جس کے بعد اسے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا گیا ہے۔


اسلام ٹائمز۔ کالعدم جماعت سپاہ صحابہ پنجاب کے مقتول صدر مولانا شمس الرحمان معاویہ کے قتل کیس میں کالعدم لشکر جھنگوی کے نائب سربراہ سید غلام رسول شاہ کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق پولیس نے شمس الرحمان معاویہ کے قتل کیس میں پیش رفت کرتے ہوئے لشکر جھنگوی کے رہنماء غلام رسول شاہ کو بہاولنگر سے حراست میں لے لیا۔ جس کے بعد اسے نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا گیا ہے۔ ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ اس قتل کیس میں کالعدم سپاہ صحابہ اور لشکر جھنگوی کے دیگر رہنماوں کی بھی گرفتاریاں متوقع ہیں۔ واضح رہے کہ سی سی پی او لاہور چوہدری شفیق گجر نے چند روز قبل پریس کانفرنس میں اس بات کا انکشاف کیا تھا کہ شمس الرحمان معاویہ کے قتل میں لشکر جھنگوی کا سربراہ ملک اسحاق اور اس کے ساتھی ملوث ہیں۔


خبر کا کوڈ: 375787

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/375787/کالعدم-سپاہ-صحابہ-کے-رہنماء-شمس-الرحمان-معاویہ-قتل-الزام-میں-لشکر-جھنگوی-کا-غلام-رسول-گرفتار

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org