QR CodeQR Code

گلگت، گھڑی باغ تحریر اسکوائر کی شکل اختیار کرنے لگا، قافلوں کی آمد کا سلسلہ جاری

23 Apr 2014 18:17

اسلام ٹائمز: عوامی ایکشن کمیٹی کی کال پر احتجاجی تحریک فیصلہ کن مرحلے میں داخل ہو چکی ہے، صوبائی حکومت بےبسی کی تصویر بنی ہوئی ہے۔


اسلام ٹائمز۔ گلگت بلتستان کے طول و عرض میں عوامی ایکشن کمیٹی کی جانب سے جاری احتجاجی تحریک فیصلہ کن مرحلے میں داخل ہو چکی ہے اور گھڑی باغ گلگت کے مرکزی مقام پر جاری دھرنا التحریر اسکوائر کا منظر پیش کرنے لگا ہے جہاں عوام کا سمندر موجود ہے۔ گلگت بلتستان کے دیگر اضلاع سے بھی قافلوں کی آمد کا سلسلہ بدستور جاری ہے۔ گھڑی باغ میں جاری مرکزی احتجاجی دھرنے میں ایک محتاط اندازے کے مطابق پچاس ہزار سے زائد افراد شریک ہیں جبکہ بعض میڈیا گروپس کے مطابق یہ تعداد ایک لاکھ تک ہے۔ وقت گزرنے کیساتھ ساتھ عوامی جوش و جذبے میں اضافہ ہوتا جا رہا ہے، جبکہ دوسری جانب صوبائی حکومت بےبسی کی تصویر بنی ہوئی ہے۔


خبر کا کوڈ: 375806

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/375806/گلگت-گھڑی-باغ-تحریر-اسکوائر-کی-شکل-اختیار-کرنے-لگا-قافلوں-آمد-کا-سلسلہ-جاری

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org