QR CodeQR Code

گجرات ریاست میں کانگریس پارٹی کا کھاتہ نہیں کھلے گا، نریندر مودی

23 Apr 2014 21:06

اسلام ٹائمز: نریندر مودی نے گاندھی نگر لوک سبھا سے پارٹی کے امیدوار اور سینئر رہنما لال کرشن اڈوانی کی حمایت میں یہاں منعقدہ ایک جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اس مرتبہ مرکز میں کانگریس کے اقتدار میں آنے کا کوئی امکان نہیں ہے۔


اسلام ٹائمز۔ بی جے پی کے وزیراعظم عہدہ کے امیدوار نریندر مودی نے آج گجرات میں اپنے انتخابی مہم کا باضابطہ آغاز کرتے ہوئے دعویٰ کیا کہ ان کی آبائی ریاست میں اس مرتبہ کانگریس کا مکمل صفایا ہوجائے گا، نریندر مودی نے گاندھی نگر لوک سبھا سے پارٹی کے امیدوار اور سینئر رہنما لال کرشن اڈوانی کی حمایت میں یہاں منعقدہ ایک جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اس مرتبہ مرکز میں کانگریس کے اقتدار میں آنے کا کوئی امکان نہیں ہے اور گجرات میں تو اس کا صفایا ہی ہوجائے گا، یہاں اسے ایک بھی سیٹ نہیں ملے گی، نریندر مودی نے گجرات میں اپنے خطاب میں یہ بھی کہا کہ کانگریس پارٹی کا کئی ریاستوں میں تو کھاتہ بھی نہیں کھلے گا، انہوں نے کہا کہ انہیں سردار ولبھ بھائی پٹیل کے ادھورے خوابوں کو پورا کرنا ہے، اس کے لئے انہیں لوگوں سے زیادہ سے زیادہ تعداد میں ووٹ دینے کی اپیل بھی کی۔


خبر کا کوڈ: 375815

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/375815/گجرات-ریاست-میں-کانگریس-پارٹی-کا-کھاتہ-نہیں-کھلے-گا-نریندر-مودی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org