QR CodeQR Code

اسلام آباد، علامہ عارف واحدی کی ایس یو سی وفد کے ہمراہ برجیس طاہر سے خصوصی ملاقات

وفاقی وزیر کیجانب سے ایس یو سی کو گندم سبسڈی کے معاملے پر وفاقی سطح پر بننے والی خصوصی کمیٹی میں نمائندگی کی پیشکش

23 Apr 2014 19:52

اسلام ٹائمز: وفد میں مرکزی سیکرٹری جنرل ایس یو سی کے علاوہ، شیعہ علماء کونسل بلتستان ڈویژن کے صدر علامہ شیخ فدا حسن عبادی، آغا باقر رضوی اور ولایت بلتی موجود شامل تھے۔


اسلام ٹائمز۔ شیعہ علماء کونسل و اسلامی تحریک پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ عارف حسین واحدی کی سربراہی میں ایک وفد نے بدھ کے روز وفاقی وزیر امور کشمیر و گلگت بلتستان برجیس طاہر سے خصوصی ملاقات کی۔ وفد میں مرکزی سیکرٹری جنرل ایس یو سی کے علاوہ، شیعہ علماء کونسل بلتستان ڈویژن کے صدر علامہ شیخ فدا حسن عبادی، آغا باقر رضوی اور ولایت بلتی موجود شامل تھے۔ اس موقع پر ایس یو سی کے وفد نے وفاقی وزیر برجیس طاہر سے گلگت بلتستان کے عوام کی جانب سے اٹھائے گئے تمام جائز مطالبات پر فی الفور عمل درآمد کرانے کا مطالبہ کیا۔ ذرائع کے مطابق اس ملاقات میں وفاقی وزیر نے شیعہ علماء کونسل کو گندم سبسڈی کے معاملے پر وفاقی سطح پر بننے والی خصوصی کمیٹی میں نمائندگی کی بھی پیشکش کر دی ہے۔


خبر کا کوڈ: 375819

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/375819/اسلام-آباد-علامہ-عارف-واحدی-کی-ایس-یو-سی-وفد-کے-ہمراہ-برجیس-طاہر-سے-خصوصی-ملاقات

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org