QR CodeQR Code

طالبان کیساتھ مذاکراتی عمل دوبارہ شروع کیا جائے

وزیراعظم سے چوہدری نثار کی ملاقات، امن و امان کی صورتحال پر تبادلہ خیال

23 Apr 2014 20:05

اسلام ٹائمز: ملاقات میں وزیراعظم نواز شریف نے کہا کہ طالبان کے ساتھ مذاکراتی عمل جہاں سے رکا تھا وہیں سے دوبارہ شروع کیا جائے۔


اسلام ٹائمز۔ وزیراعظم نواز شریف سے وزیر داخلہ چوہدری نثار نے ملاقات کی ہے۔ ملاقات میں ملک کی مجموعی امن و امان کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ملاقات میں آفتاب چیمہ کو آئی جی اسلام آباد بنانے کا بھی  فیصلہ کیا گیا۔ وزیراعظم ہاؤس اسلام آباد میں ہونیوالی ملاقات میں طالبان کے ساتھ جاری مذاکراتی عمل کا جائزہ لیا گیا۔ وزیر داخلہ چوہدری نثار نے وزیراعظم  نواز شریف کو امن مذاکرات کے لئے تشکیل کردہ رابطہ کار کمیٹیوں کے اجلاس سے متعلق آگاہ کیا۔ ملاقات میں وزیراعظم نواز شریف نے کہا کہ طالبان کے ساتھ مذاکراتی عمل جہاں سے رکا تھا وہیں سے دوبارہ  شروع کیا جائے۔ ذرائع کے مطابق ملاقات میں آفتاب چیمہ کو اسلام آباد کا نیا آئی جی تعینات کرنے کا فیصلہ بھی کیا گیا۔ جس کے بعد آفتاب چیمہ کی تقرری کا نوٹفیکیشن بھی جاری کر دیا گیا۔ آفتاب چیمہ اس وقت پنجاب  میں خدمات سرانجام دے رہے ہیں۔


خبر کا کوڈ: 375820

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/375820/وزیراعظم-سے-چوہدری-نثار-کی-ملاقات-امن-امان-صورتحال-پر-تبادلہ-خیال

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org