QR CodeQR Code

جماعت اسلامی آزاد کشمیر کے امیر رشید ترابی کا ایم ڈبلیو ایم اسلام آباد کے احتجاجی کیمپ کا دورہ

23 Apr 2014 23:07

اسلام ٹائمز: آزاد کشمیر کے امیر کا کہنا تھا کہ جماعت اسلامی گلگت بلتستان کے عوام کے جائز مطالبات کی مکمل حمایت کرتی ہے اور حکومت سے مطالبہ کرتی ہے کہ وہ فی الفور جی بی عوام کے درینہ مطالبات کو تسلیم کرے۔


اسلام ٹائمز۔ جماعت اسلامی آزاد کشمیر کے امیر رشید ترابی نے گلگت بلتستان کے عوام کے ساتھ اظہار یکجہتی کیلئے نیشنل پریس کلب اسلام آباد کے سامنے مجلس وحدت مسلمین کے زیراہتمام لگائے گئے احتجاجی کیمپ میں شرکت کی اور اظہار یکجہتی کیا۔ اس موقع پر ایم ڈبلیو ایم راولپنڈی کے سیکرٹری جنرل سعید رضوی بھی موجود تھے۔ رشید ترابی کا کہنا تھا کہ جماعت اسلامی گلگت بلتستان کے عوام کے جائز مطالبات کی مکمل حمایت کرتی ہے اور حکومت سے مطالبہ کرتی ہے کہ وہ فی الفور جی بی عوام کے درینہ مطالبات کو تسلیم کرے۔ ان کا کہنا تھا کہ پیپلزپارٹی اور نون لیگ کی حکومت کی طرف سے 9 روز سے خاموشی ثابت کرتی ہے کہ انہیں عوام سے کوئی سروکار نہیں۔ گلگت بلتستان کے عوام گذشتہ نو روز سے سڑکوں پر ہیں، لیکن نہ تو صوبائی وزیراعلٰی کو کوئی خیال آیا ہے اور نہ ہی ملک کے وزیراعظم اس معاملے میں کوئی دلچسپی لے رہے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ جماعت اسلامی وفاقی حکومت سے مطالبہ کرتی ہے کہ وہ فی الفور صوبے کی صورتحال کا جائزہ لے اور عوام کے مطالبات تسلیم کرے۔


خبر کا کوڈ: 375858

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/375858/جماعت-اسلامی-آزاد-کشمیر-کے-امیر-رشید-ترابی-کا-ایم-ڈبلیو-اسلام-آباد-احتجاجی-کیمپ-دورہ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org