QR CodeQR Code

سوات میں پرامن ماحول پیپلز پارٹی کی مرہون منت ہے، عاصمہ عالمگیر

24 Apr 2014 00:29

اسلام ٹائمز: سوات پی کے 86 میں ضمنی انتخابات کے سلسلے میں جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے پاکستان پیپلز پارٹی خیبر پختونخواہ شعبہ خواتین کی صدر نے کہا ہے کہ تبدیلی لانے والے اپنے نعروں کی لاج نہیں رکھ سکے۔


اسلام ٹائمز۔ پاکستان پیپلز پارٹی خیبر پختونخوا شعبہ خواتین کی صدر عاصمہ عالمگیر نے کہا ہے کہ سوات میں آج ہر پارٹی کے آزاد جھنڈے لہرائے جارہے ہیں تو یہ پاکستان پیپلز پارٹی کی مرہون منت ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے سوات میں ضمنی انتخابات کے سلسلے میں منعقدہ جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی نے سوات کے عوام کو ایک آزاد اور پرامن ماحول فراہم کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی کی قربانیاں تاریخ کے اوراق میں انمٹ نقوش کی حیثیت رکھتی ہیں۔ پی پی شہداء اور نڈر لوگوں کی پارٹی ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی نے تبدیلی کا نعرہ ضرور لگایا تھا مگر وہ اپنے نعرے کی لاج نہیں رکھ سکی۔ انہوں نے کہا کہ خیبرپختونخوا کی حکومت بنی گالہ میں ریموٹ کنٹرول کے ذریعے چلائی جارہی ہے۔


خبر کا کوڈ: 375880

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/375880/سوات-میں-پرامن-ماحول-پیپلز-پارٹی-کی-مرہون-منت-ہے-عاصمہ-عالمگیر

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org