QR CodeQR Code

تین سو ڈیم بنانے کا دعویٰ مضحکہ خیز ہے، شیر پاؤ

24 Apr 2014 01:27

اسلام ٹائمز: چارسدہ میں جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے قومی وطن پارٹی کے مرکزی چیئرمین نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کی مبہم اور غیر سنجیدہ پالیسیوں کے باعث ان کے اپنے ممبران بدظن جبکہ عوام مایوس ہو چکے ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ قومی وطن پارٹی کے مرکزی چیئرمین آفتاب احمد خان شیر پاؤ نے پی ٹی آئی کے سربراہ کی جانب سے صوبہ میں تین سو ڈیم بنانے کے دعوے کو مضحکہ خیز قرار دیا ہے اور کہا ہے کہ یہ صوبے کے عوام کو سبز باغ دیکھانے کے مترادف ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے چارسدہ میں عوامی جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا ہے کہ صوبے کے عوام نے پی ٹی آئی حکومت کے گیارہ مہینے گزرنے کے باوجود کوئی تبدیلی محسوس نہیں اور یہی وجہ ہے کہ ان کے اپنے ممبران بدظن جبکہ عوام مایوس ہوچکے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کی مبہم اور غیر سنجیدہ پالیسیاں غلط طرز حکمرانی کا منہ بولتا ثبوت ہیں۔ پی ٹی آئی کے بلند و بانگ دعووں اور وعدوں کے باجود مسائل دن بہ دن بڑھتے جارہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سابق چیف سیکرٹری کی جانب سے وزیراعلیٰ کو بھجوایا گیا خط پی ٹی آئی کے خلاف چارج شیٹ ہے۔ انہوں نے کہا بڈھ بیر اور چارسدہ میں پولیس اہلکاروں پر بم دھماکے انتہائی قابل مذمت ہیں۔ 


خبر کا کوڈ: 375886

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/375886/تین-سو-ڈیم-بنانے-کا-دعوی-مضحکہ-خیز-ہے-شیر-پاؤ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org