QR CodeQR Code

مذاکرات فقط آنکھ مچولی کا کھیل ہیں، اسفند یار ولی

24 Apr 2014 01:47

اسلام ٹائمز: پشاور میں میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے عوامی نیشنل پارٹی کے قائد نے کہا ہے کہ حکومت اپنی آئینی ذمہ داری نبھاتے ہوئے عوام کی جان و مال کے تحفظ کو یقینی بنائے اور دہشت گردی کے خاتمے کے لیے واضح پالیسی اپنائے۔


اسلام ٹائمز۔ عوامی نیشنل پارٹی کے قائد اسفند یار ولی خان نے چارسدہ تحصیل بازار میں بم دھماکے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا کہ معصوم انسانی جانوں سے کھیلنا بدترین درندگی ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے پشاور میں میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا ہے کہ دہشت گردی کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ ایک طرف تو مذاکرات ہورہے ہیں اور دوسری جانب خون کی ہولی کھیلی جارہی ہے۔ مذاکرات میں کسی قسم کی کوئی پیش رفت نہیں ہورہی بلکہ صرف آنکھ مچولی کا کھیل جاری ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ حکومت اپنی آئینی ذمہ داری نبھاتے ہوئے عوام کے جان و مال کے تحفظ کو یقینی بنائے اور دہشت گردی کو جڑ سے اکھاڑنے کے لیے واضح پالیسی اپنائے۔ قوم کو اس ناسور سے نجات دلانے کے لیے پوری ایمانداری اور دیانتداری سے مخلصانہ جدوجہد کرے۔ انہوں نے دھماکے میں جاں بحق افراد کے خاندانوں سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے زخمیوں کی جلد صحت یابی کے لیے دعا کی ہے۔


خبر کا کوڈ: 375890

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/375890/مذاکرات-فقط-آنکھ-مچولی-کا-کھیل-ہیں-اسفند-یار-ولی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org