QR CodeQR Code

متحدہ قومی موومنٹ کا کراچی میں تنظیمی دفاتر دوبارہ کھولنے پر غور

24 Apr 2014 09:52

اسلام ٹائمز: دفاتر پر چھاپوں اور کارکنان کی گرفتاریوں کے بعد پارٹی نے کراچی میں تمام تنظیمی دفاتر بند کر دیئے تھے اور سیکٹرز آفسز میں ایم این ایز، ایم پی ایز اور ایلڈر ونگز اپنی تنظیمی سرگرمیاں اور عوامی مسائل کو دیکھ رہے تھے۔


اسلام ٹائمز۔ سندھ حکومت میں متحدہ قومی موومنٹ کی شمولیت کے بعد کراچی میں تنظیمی سرگرمیوں کی مکمل بحالی کیلئے مشاورت شروع ہو گئی ہی اور آئندہ چند روز میں سیاسی حالات کو دیکھتے ہوئے ایم کیو ایم کی قیادت کراچی میں اپنے تنظیمی دفاتر کھولنے کا فیصلہ کرے گی۔ اطلاعات کے مطابق ایم کیو ایم کی قیادت کراچی آپریشن پر کچھ تحفظات اور شکایات سمیت لاپتہ کارکنان کی بازیابی کے حوالے سے حکومتی حلقوں کی یقین دہانی پر عملی اقدامات سامنے آنے کے بعد کراچی میں تنظیمی دفاتر کھولے گی اور سیاسی سرگرمیوں کو بحال کیا جائے گا۔ واضح رہے کہ کراچی آپریشن کے آغاز کے بعد ایم کیو ایم کے دفاتر پر چھاپوں اور کارکنان کی گرفتاریوں کے بعد پارٹی نے کراچی میں تمام تنظیمی دفاتر بند کر دیئے تھے اور سیکٹرز آفسز میں ایم این ایز، ایم پی ایز اور ایلڈر ونگز اپنی تنظیمی سرگرمیاں اور عوامی مسائل کو دیکھ رہے تھے۔


خبر کا کوڈ: 375922

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/375922/متحدہ-قومی-موومنٹ-کا-کراچی-میں-تنظیمی-دفاتر-دوبارہ-کھولنے-پر-غور

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org