QR CodeQR Code

صحافی نے شہباز شریف کو جوتا دے مارا

24 Apr 2014 12:39

اسلام ٹائمز: جوتا اچھالنے والے صحافی کا موقف تھا کہ حکومت صحافیوں پر حملوں کے ذمہ داران کے خلاف کارروائی کی بجائے ان کی حمایت کر رہی ہے۔ حکومت کو چاہیے کہ صحافیوں کے خلاف ہونے والی کارروائیوں کی تحقیقات کرائے۔


اسلام ٹائمز۔ وزیراعلی پنجاب شہباز شریف لاہور میں ساؤتھ ایشیا لیبر کانفرنس کی تقریب میں شرکت کے لئے ابھی اسٹیج پر آ کر بیٹھے ہی تھے کہ پریس گیلری میں بیٹھے نجی ادارے کے ایک صحافی نے ان کی طرف جوتا اچھال دیا جو خوش قسمتی سے اسٹیج کے قریب ہی گر گیا اور شہباز شریف بال بال بچ گئے۔

جوتا اچھالنے کے بعد صحافی نے ہال میں شور شرابا برپا کر دیا کہ حکومت صحافیوں پر حملوں کے ذمہ داران کے خلاف کارروائی کی بجائے ان کی حمایت کر رہی ہے۔ حکومت کو چاہیے کہ صحافیوں کے خلاف ہونے والی کارروائیوں کی تحقیقات کرائے۔ اس موقع پر سکیورٹی اہلکاروں اور دیگر صحافیوں نے جوتا اچھالنے والے صحافی کو سمجھایا اور کہا کہ کانفرنس میں بدمزگی نہ پیدا کی جائے جس پر صحافی اپنی نشست پر بیٹھ گیا۔

سابق امریکی صدر جارج بش، برطانوی وزیراعظم ڈیوڈ کیمرون، ہیلری کلنٹن، عام آدمی پارٹی کے رہنما اروند کیجریوال اور سابق وزیراعلی سندھ ارباب غلام رحیم کے بعد وزیراعلی پنجاب شہباز شریف بھی جوتا باری کلب کے ممبر بن گئے ہیں۔


خبر کا کوڈ: 375944

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/375944/صحافی-نے-شہباز-شریف-کو-جوتا-دے-مارا

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org