QR CodeQR Code

امریکہ نے قدر نہ کی تو دوطرفہ تعلقات غیر مؤثر ہونگے، چوہدری نثار علی

25 Apr 2014 00:14

اسلام ٹائمز: جیمز ڈوبنز سے اسلام آباد میں ملاقات کے دوران بات چیت کرتے ہوئے وزیر داخلہ نے کہا کہ پاک امریکہ تعلقات کی اہمیت بڑھ گئی ہے، پاکستان کے مفادات کو مدنظر رکھنا ضروری ہے۔


اسلام ٹائمز۔ وفاقی وزیر داخلہ چودھری نثارعلی خان نے کہا ہے کہ امریکہ نے پاکستان کی قدر نہ کی تو دو طرفہ تعلقات غیر مؤثر ہوجائیں گے۔ پاکستان اور افغانستان کے لئے امریکا کے خصوصی نمائندے جیمز ڈوبنز سے اسلام آباد میں ملاقات کے دوران بات چیت کرتے ہوئے وزیر داخلہ نے کہا کہ پاک امریکا تعلقات کی اہمیت بڑھ گئی ہے، پاکستان کے مفادات کو مدنظر رکھنا ضروری ہے۔ اس موقع پر جیمز ڈوبنز کا کہنا تھا کہ وہ پاکستان کی اہمیت سے آگاہ ہیں اور پاکستان کے مفادات کا احترام کرتے ہیں۔ انھوں نے کہا کہ افغانستان سے اتحادی افواج کے انخلاء کے بعد پاکستان کی اہمیت کئی گنا بڑھ جائے گی۔ ملاقات میں پالیسی سازی میں قریبی رابطہ رکھنے پر اتفاق کیا گیا۔


خبر کا کوڈ: 376120

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/376120/امریکہ-نے-قدر-نہ-کی-دوطرفہ-تعلقات-غیر-مؤثر-ہونگے-چوہدری-نثار-علی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org