QR CodeQR Code

بھارت میں نریندر مودی کی کوئی لہر نہیں ہے، منموہن سنگھ

24 Apr 2014 21:23

اسلام ٹائمز: ایک سوال کے جواب میں بھارتی وزیراعظم نے کہا کہ میرا خیال ہے کہ کانگریس کی بنیاد مضبوط سے مضبوط تر ہوتی جارہی ہے، انہوں نے کہا کہ اس کے لئے 16 مئی تک الیکشن نتائج کا انتظار کرنا ہوگا۔


اسلام ٹائمز۔ بھارت کے وزیراعظم منموہن سنگھ نے آج اس بات سے انکار کیا کہ ملک میں نریندر مودی کی کوئی لہر ہے اور کہا کہ یہ میڈیا کی پیداوار ہے، اپنی بیوی گرچرن کور کے ساتھ آسام میں ووٹ ڈالنے کے بعد منموہن سنگھ نے نامہ نگاروں سے کہا کہ میرا خیال ہے کہ نریندر مودی کی کوئی لہر نہیں ہے، یہ میڈیا کی پیداوار ہے، ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ میرا خیال ہے کہ کانگریس کی بنیاد مضبوط سے مضبوط تر ہوتی جارہی ہے، انہوں نے کہا کہ اس کے لئے 16 مئی تک الیکشن نتائج کا انتظار کرنا ہوگا، منموہن سنگھ نے کہا کہ ہم اکثریت سے جیتیں گے، انہوں نے تمام شہریوں سے جمہوری عمل میں شرکت کرنے اور ووٹ دینے کی اپیل کی، واضح رہے کہ بھارتی وزیراعظم منموہن سنگھ 1991ء سے ہی راجیہ سبھا میں آسام کی نمائندگی کر رہے ہیں۔


خبر کا کوڈ: 376139

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/376139/بھارت-میں-نریندر-مودی-کی-کوئی-لہر-نہیں-ہے-منموہن-سنگھ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org