QR CodeQR Code

لکی مروت، پولیس نے سنگین جرائم میں مطلوب 23 افراد گرفتار کرکے مفروروں کے ٹھکانے تباہ کردیئے

24 Apr 2014 22:38

اسلام ٹائمز: ڈی پی او اسماعیل کھاڑک کی نگرانی میں پولیس نے تجوڑی اور دیگر علاقوں میں سرچ اینڈ سٹرائیک آپریشن کرکے 23 ملزمان کو گرفتار کرکے ان کے قبضے سے بھاری مقدار میں اسلحہ و منشیات برآمد کرلی۔


اسلام ٹائمز۔ لکی مروت میں پولیس نے مختلف علاقوں میں سرچ اینڈ سٹرائیک آپریشن کے دوران پانچ اشتہاری مجرموں سمیت 23 افراد گرفتار کرکے بھاری مقدار میں منشیات اور اسلحہ برآمد کر لیا۔ ڈی پی او اسماعیل کھاڑک کی نگرانی میں پولیس نے تجوڑی اور دیگر علاقوں میں رات گئے سرچ آپریشن کیا۔ آپریشن میں ریزرو پولیس اور ایلیٹ فورس کے اہلکار شامل تھے۔ آپریشن کے دوران 23 افراد کو گرفتار کیا گیا، جن میں 5 افراد عادی مجرم اور عدالت سے سزا یافتہ ہیں۔ پولیس کے مطابق گرفتار افراد قتل، اقدام قتل، ڈکیتی اور دیگر سنگین مقدمات میں مطلوب تھے۔ پولیس کے مطابق آپریشن کے دوران خطرناک مفرور مجرموں کے ٹھکانے بھی مسمار کئے گئے ہیں۔


خبر کا کوڈ: 376153

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/376153/لکی-مروت-پولیس-نے-سنگین-جرائم-میں-مطلوب-23-افراد-گرفتار-کرکے-مفروروں-کے-ٹھکانے-تباہ-کردیئے

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org