QR CodeQR Code

افغان دارالحکومت کابل میں پولیس اہلکار کی فائرنگ سے 3 امریکی شہری ہلاک

24 Apr 2014 22:48

اسلام ٹائمز: وزارت داخلہ نے پولیس اہلکار کے ہاتھوں امریکی شہریوں کی ہلاکت کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ حملہ آور کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔


اسلام ٹائمز۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکی امداد سے چلائے جانے والے کیور انٹر نیشنل اسپتال کے باہر تعینات پولیس اہلکار نے اچانک اندرونی احاطے میں داخل ہو کر امریکی ڈاکٹر اور 2 امریکی باشندوں کو فائرنگ کر کے ہلاک کر دیا، جبکہ فائرنگ سے ایک مقامی شخص بھی زخمی ہوا، فائرنگ کے بعد حملہ آور اہلکار نے فرار ہونے کی کوشش کی تو دوسرے اہلکار کی فائرنگ سے وہ زخمی ہو گیا۔

دوسری جانب وزارت داخلہ نے پولیس اہلکار کے ہاتھوں امریکی شہریوں کی ہلاکت کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ حملہ آور کو گرفتار کرلیا گیا ہے اور تحقیقات سے قبل واقعہ سے متعلق کچھ کہنا قبل از وقت ہو گا۔


خبر کا کوڈ: 376158

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/376158/افغان-دارالحکومت-کابل-میں-پولیس-اہلکار-کی-فائرنگ-سے-3-امریکی-شہری-ہلاک

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org