QR CodeQR Code

طاہرالقادری وزیراعظم بننے کے خواب دیکھنا چھوڑ دیں، پیر فضل حق

7 May 2014 21:46

اسلام ٹائمز: جمیت مشائخ کے قائد نے مولانا طاہرالقادری کو مشورہ دیا ہے کہ وہ قومی دھارے کی انتخابی سیاست میں آ کر اپنا کردار ادا کریں۔ احتجاجی سیاست ختم کر کے کارکنوں کی تربیت کر کے اسمبلی میں بھجوائیں۔ اب نہ آئین بدل سکتا ہے اور نہ ہی ان کی اقتدار کی خواہش پوری ہو سکے گی۔


اسلام ٹائمز۔ جمعیت مشائخ پاکستان کے قائد پیر فضل حق نے کہا ہے کہ احتجاجی سیاست جمہوریت کو خطرے میں ڈال سکتی ہے۔ لاہور میں کارکنوں کے ملاقات کرنے والے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے پیر فضل حق نے کہا کہ پاکستان عوامی تحریک کی قیادت کو دانشمندی کا مظاہرہ کرنا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ مولانا طاہرالقادری کے ہاتھوں میں اقتدار کی لکیر نہیں، وہ انقلاب تو دور کی بات، آمریت کی آشیر باد کے بغیر وہ کونسلر بھی منتخب نہیں ہو سکتے۔ جمیت مشائخ کے قائد نے مولانا طاہرالقادری کو مشورہ دیا ہے کہ وہ قومی دھارے کی انتخابی سیاست میں آ کر اپنا کردار ادا کریں۔ احتجاجی سیاست ختم کر کے کارکنوں کی تربیت کر کے اسمبلی میں بھجوائیں۔ اب نہ آئین بدل سکتا ہے اور نہ ہی ان کی اقتدار کی خواہش پوری ہو سکے گی۔

انہوں نے کہا کہ غیر جمہوری ہتھکنڈوں اور احتجاجی سیاست سے طاہرالقادری کو کچھ حاصل نہیں ہو گا۔ البتہ لوگوں کا کاروبار خراب کر کے مزدوروں کی بددعائیں انہیں ضرور ملیں گی۔ ان کا کہنا تھا کہ طاہرالقادری غیر جمہوری طاقتوں کے ہاتھوں میں کھیلنے کی بجائے انہیں جمہوری راستہ اپنانا چاہیے۔ سیاست میں یکسوئی رکھیں۔ وزیراعظم بننے کے خواب چھوڑ دیں۔ ان کے ہاتھوں میں اقتدار کی لکیر نہیں ہے۔ اس لئے وہ عام آدمی کو تنگ کرنے اور جمہوریت کو کمزور کرنے کی سازشوں کا حصہ نہ بنیں۔


خبر کا کوڈ: 380232

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/380232/طاہرالقادری-وزیراعظم-بننے-کے-خواب-دیکھنا-چھوڑ-دیں-پیر-فضل-حق

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org