QR CodeQR Code

قادیانیوں کو کلیدی عہدوں سے فوری طور پر ہٹایا جائے، صاحبزادہ ابوالخیر

8 May 2014 17:25

اسلام ٹائمز:وفد سے گفتگو کرتے ہوئے جے یو پی کے صدر نے کہا کہ اگر حکومت پاکستان نے اس سلسلے میں کسی غیر ذمہ داری کا مظاہرہ کیا تو پاکستان کے غلامان رسول ﷺ سر سے کفن باندھ کر عقیدہ ختم نبوت کا تحفظ کریں گے۔


اسلام ٹائمز۔ جمعیت علمائے پاکستان کے صدر ڈاکٹر صاحبزادہ ابوالخیر محمد زبیر نے کہا ہے کہ عقیدہ ختم نبوت کے تحفظ کے لئے کسی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے، ہر مسلمان کی اولین ذمہ داری ہے کہ وہ عقیدہ ختم نبوت ﷺ کے تحفظ کے لئے جرات مندانہ کردار ادا کرے۔ وہ علامہ محمد اعظم علی نعیمی کی قیادت میں لاہور سے آئے ہوئے وفد سے گفتگو کررہے تھے۔ صاحبزادہ زبیر نے کہا کہ 7 ستمبر 1974ء کو پاکستان کی پارلیمنٹ نے مشترکہ طور پر عقیدہ ختم نبوت ﷺ کے تحفظ کا بل منظور کرکے قادیانیوں کو غیر مسلم قرار دیا، بیرونی ایجنڈے پر قادیانی فتنہ آج بھی اپنی تبلیغی سرگرمیاں جاری رکھے ہوئے ہے۔ انہوں نے کہا کہ حضور ﷺ ساری کائنات کے نبی ہیں، آپ کے بعد نبوت کا دروازہ ہمیشہ کے لئے بند ہو چکا ہے، نبوت کے جھوٹے دعویدار کذابوں کے خلاف عاشقان مصطفیٰ ﷺ سیسہ پلائی ہوئی دیوار بن جائیں، قادیانیوں کو کلیدی عہدوں سے فوری طور پر ہٹایا جائے اور ان کی مکروہ تبلیغی سرگرمیوں اور لٹریچر پر پابندی عائد کی جائے، اگر حکومت پاکستان نے اس سلسلے میں کسی غیر ذمہ داری کا مظاہرہ کیا تو پاکستان کے غلامان رسول ﷺ سر سے کفن باندھ کر عقیدہ ختم نبوت کا تحفظ کریں گے۔


خبر کا کوڈ: 380494

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/380494/قادیانیوں-کو-کلیدی-عہدوں-سے-فوری-طور-پر-ہٹایا-جائے-صاحبزادہ-ابوالخیر

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org