QR CodeQR Code

وزیراعظم نواز شریف 2 روزہ سرکاری دورے پر ایران پہنچ گئے

11 May 2014 18:13

اسلام ٹائمز: پاکستان اور ایران میں نئی حکومتوں کے قیام کے بعد اعلٰی قیادت کی سطح پر یہ پہلا سرکاری دورہ ہے، اس موقع پر وزیراعظم نواز شریف ایرانی صدر حسن روحانی اور روحانی پیشوا آیت اللہ سید علی خامنہ ای سے ملاقاتیں کرینگے۔


اسلام ٹائمز۔ پاکستانی وزیراعظم میاں محمد نواز شریف اسلامی جمہوری ایران کے صدر ڈاکٹر حسن روحانی کی دعوت پر 2 روزہ سرکاری دورے پر تہران پہنچ گئے۔ وزیراعظم کے ہمراہ مشیر خارجہ سرتاج عزیز، معاون خصوصی طارق فاطمی، وزیر خزانہ اسحاق ڈار، وزیر پٹرولیم و قدرتی وسائل شاہد خاقان عباسی اور وزیراعلٰی بلوچستان ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ موجود ہیں۔ ایران دورے کے دوران وزیراعظم نواز شریف ایرانی صدر ڈاکٹر حسن روحانی اور روحانی پیشوا آیت اللہ العظمٰی سید علی خامنہ ای سے ملاقاتیں کریں گے۔ جس میں سرحدی صورت حال، دوطرفہ تعلقات اور علاقائی و بین الاقوامی ترقی کے باہمی مفاد کے مواقع کا جائزہ لیاجائے گا۔ اس موقع پر متعدد شعبوں میں کئی مفاہمتی معاہدے طے پانے کے علاوہ پاک ایران گیس پائپ لائن منصوبے کے مستقبل کا بھی فیصلہ ہوگا۔ واضح رہے کہ پاکستان اور ایران میں نئی حکومتوں کے قیام کے بعد اعلٰی قیادت کی سطح پر یہ پہلا سرکاری دورہ ہے۔


خبر کا کوڈ: 381478

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/381478/وزیراعظم-نواز-شریف-2-روزہ-سرکاری-دورے-پر-ایران-پہنچ-گئے

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org