QR CodeQR Code

مصر کے صدارتی انتخاب میں ووٹ ڈالنا حرام ہے، یوسف قرضاوی کا فتویٰ

13 May 2014 19:33

اسلام ٹائمز: واضح رہے کہ مفتی یوسف القرضاوی نے فتویٰ نما اپنا بیان قطر کے دارالحکومت دوحہ میں انٹرنیشنل یونین آف اسلامی سکالرز کے زیر اہتمام القدس کانفرنس کے اختتام پر جاری کیا ہے۔


اسلام ٹائمز۔ مصری نژاد قطری سلفی عالم دین مفتی یوسف القرضاوی نے مصری عوام پر زور دیا ہے کہ 26، 27 مئی کو ہونے والے صدارتی انتخاب کا بائیکاٹ کریں۔ عرب میڈیا کے مطابق مفتی القرضاوی کا یہ فتویٰ ایک ایسے وقت پر سامنے آیا ہے جب صدارتی انتخاب میں سابق فوجی سربراہ عبدالفتاح السیسی کی کامیابی کو یقینی قرار دیا جا رہا ہے۔ مفتی یوسف القرضاوی کے بقول عبدالفتاح نے منتخب حکومت کو شب خون مار کر ختم کیا اوراب اقتدار پر قابض ہونا چاہتا ہے، ایسے امیدوار کو ووٹ دینا حرام ہے۔ مفتی یوسف القرضاوی نے فتویٰ نما اپنا بیان قطر کے دارالحکومت دوحہ میں انٹرنیشنل یونین آف اسلامی سکالرز کے زیر اہتمام القدس کانفرنس کے اختتام پر جاری کیا۔ یاد رہے کہ انٹرنیشنل یونین آف اسلامی اسکالرز کے صدر مفتی یوسف القرضاوی ہی ہیں۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ فلسطین جلد یہودی تسلط سے آزاد ہوگا۔


خبر کا کوڈ: 382105

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/382105/مصر-کے-صدارتی-انتخاب-میں-ووٹ-ڈالنا-حرام-ہے-یوسف-قرضاوی-کا-فتوی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org