QR CodeQR Code

عالم اسلام کو امام خمینی (رہ) کے افکار و نظریات کو سمجھنے کی ضرورت ہے، افغان عالم دین

2 Jun 2014 16:31

اسلام ٹائمز: مولوی مختار مفلح کا کہنا ہے کہ امام خمینی (رہ) ایک شجاع، مدبر، سیاست دان اور آگاہ انسان تھے اور آپ کی بے مثال شخصیت نے آپ کو آفاقی رہنما بنا دیا ہے۔


اسلام ٹائمز۔ معروف افغان عالم دین مولوی محمد مختار مفلح نے کہا کہ امام خمینی (رہ) دنیا کے لئے مکمل نمونہ عمل ہیں۔ عالم اسلام کو امام خمینی (رہ) کے افکار و نظریات کو سمجھنے کی ضرورت ہے اور یہ اس کی بڑی ذمہ داری ہے۔ مولوی مفلح نے افغان عوام کے جہاد کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ امام خمینی (رہ) ملت افغانستان کے حامی تھے۔ انہوں نے امام خمینی (رہ) کی راہ و روش کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ آپ ایک شجاع، مدبر، سیاست دان اور آگاہ انسان تھے اور آپ کی بے مثال شخصیت نے آپ کو آفاقی رہنما بنا دیا ہے۔


خبر کا کوڈ: 388498

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/388498/عالم-اسلام-کو-امام-خمینی-رہ-کے-افکار-نظریات-سمجھنے-کی-ضرورت-ہے-افغان-دین

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org