0
Saturday 7 Jun 2014 11:21

کوئٹہ، تین ڈی ایس پیز اغواء برائے تاون میں ملوث ہونے پر برطرف

کوئٹہ، تین ڈی ایس پیز اغواء برائے تاون میں ملوث ہونے پر برطرف

اسلام ٹائمز۔ انسپکٹر جنرل پولیس بلوچستان کے احکامات پر بلوچستان پولیس کے 3 ڈی ایس پیز کو اغواء برائے تاوان کا الزام ثابت ہونے پر برطرف کر دیا گیا۔ برطرف ہونے والوں میں ڈی ایس پی سی آئی ڈی آپریشن طارق منظور، ڈی ایس پی بلال احمد اور ڈی ایس پی قطب خان شامل ہیں۔ واضح رہے 19 جنوری 2013ء کو اینٹی نارکوٹکس فورس کے ملازم عبدالقدوس جنہیں اغواء کر لیا گیا تھا کو فرنٹیئر کور اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکاروں نے سی آئی ڈی پولیس کے دفتر سے بازیاب کرکے ڈی ایس پی سی آئی ڈی آپریشن طارق منظور، ڈی ایس پی بلال احمد اور ڈی ایس پی قطب خان کو حراست میں لے لیا تھا۔ پولیس کے عملے نے مغوی کی اطلاع ملنے پر سی آئی ڈی کے دفتر پر چھاپہ مار کر مغوی کو بازیاب کرا کر تینوں ڈی ایس پیز کو حراست میں لیکر کاروائی شروع کر دی تھی۔ انسپکٹر جنرل پولیس بلوچستان مشتاق احمد سکھیرا نے تینوں ڈی ایس پیز کے اغواء میں ملوث ہونے کے حوالے سے محکمانہ تحقیقات کا حکم دیا تھا۔ گذشتہ دنوں تینوں ڈی ایس پیز پر اغواء برائے تاوان کا جرم ثابت ہونے پر ملازمت سے برطرف کر دیا ہے۔

خبر کا کوڈ : 389834
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش