QR CodeQR Code

ملت عراق کو اس حساس زمانے میں متحد ہوجانا چاہیے

عرب لیگ کیجانب سے عراق میں داعش کی بربریت کی مذمت

10 Jun 2014 23:55

اسلام ٹائمز: عراق کی السومریہ نیوز کے مطابق داعش گروہ نے موصل کی جیلوں پر قبضہ کرکے ہزاروں قیدیوں کو چھوڑ دیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق دو جیلوں سے ایک ہزار چار سو قیدیوں کو رہا کرا لیا گيا۔


اسلام ٹائمز۔ عرب ليگ نے ملت عراق کے خلاف داعش تکفیری گروہ کی انسانیت سوز کارروائيوں کی مذمت کی ہے۔ الیوم السابع ویب سائيٹ کے مطابق عرب لیگ کے سیکرٹری جنرل نبیل لعربی نے آج قاہرہ میں اپنے ایک خطاب میں کہا کہ عرب لیگ تکفیری دہشتگرد گروہ داعش کے مقابل ملت عراق کے ساتھ بھرپور طرح سے ہمدردی اور یکجہتی کا اعلان کرتی ہے۔ نبیل العربی نے ملت عراق بالخصوص اہل موصل پر دہشتگردانہ حملوں میں تیزی آنے پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے تمام عراقی گروہوں سے متحد ہونے کی اپیل کی اور کہا کہ دہشتگردی کی مختلف صورتوں کے مقابل متحد ہوجائيں۔ العربی نے کہا کہ ملت عراق کو اس حساس زمانے میں متحد ہوجانا چاہیے، کیونکہ ان کے ملک کے استحکام کو خطرہ لاحق ہے۔ واضح رہے داعش تکفیری گروہ نے شمالی عراق کے صوبہ نینوا میں صوبائی انتظامیہ کی عمارت پر قبضہ کرنے کے علاوہ دو ٹی چینلوں کی عمارتوں پر بھی قبضہ کرلیا تھا۔ اطلاعات کے مطابق داعش کے دہشتگردوں نے شہر موصل پر مکمل طرح سے قبضہ کرلیا ہے۔ عراق کی السومریہ نیوز کے مطابق داعش گروہ نے موصل کی جیلوں پر قبضہ کرکے ہزاروں قیدیوں کو چھوڑ دیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق دو جیلوں سے ایک ہزار چار سو قیدیوں کو رہا کرا لیا گيا۔


خبر کا کوڈ: 390901

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/390901/عرب-لیگ-کیجانب-سے-عراق-میں-داعش-کی-بربریت-مذمت

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org