QR CodeQR Code

داعش کا دس نکاتی ایجنڈا

19 Jun 2014 03:00

اسلام ٹائمز: مختصر عرصے میں عراق کے متعدد شہروں پر قبضہ کرنے اور شیعہ و سنی عوام کو اپنے مظالم کا نشانہ بنانے والی دہشت گرد تنظیم داعش نے اپنے اعلان کردہ دس نکاتی ایجنڈے میں کہا ہے کہ وہ تمام مزارات مقدسہ اور قبور کو مسمار کرے گی۔


دہشت گرد تنظیم داعش نے عراق میں مظالم کی ایک تاریخ رقم کرنے کے بعد اپنے زیر اثر علاقوں کے لیے دس نکاتی ایجنڈے کا اعلان کیا ہے۔ اپنے اعلان کردہ ایجنڈے میں داعش نے خود کو ایک اسلام پسند گروہ ظاہر کرنے کی کوشش کی ہے۔ داعش نے ایک طرف تو اسلامی ملکوں کے بےگناہ عوام کو تہہ تیغ کرنے کا سلسلہ جاری رکھا ہوا ہے اور دوسری جانب خلافت کی بحالی کا اعلان بھی کیا ہے۔ ایک جانب اسلامی ریاست کے قیام کا اعلان اور دوسری جانب عراق، شام، ایران، سعودی عرب کے خلاف مذموم عزائم جبکہ ترکی جو کہ پوری طرح مغربی ماحول میں ڈھلا ہوا ہے، اسرائیل جس نے فلسطینیوں پر زندگی کے دروازے بند کر رکھے ہیں ان کے خلاف داعش متحرک نظر نہیں آتی۔ داعش نے اپنے زیراثر علاقے کے لیے جس دس نکاتی ایجنڈا کا اعلان کیا ہے، وہ ذیل ہے۔

1۔ لوگو؛ تم نے سیکولر نظام اپنا کر دیکھ لیا، اس نے تمہیں درد دیا، اب اسلامی ریاست کے قیام کا وقت آ گیا ہے۔
2۔ ہم اسلام کے سپاہی ہیں اور ہم نے خلافت کی بحالی کا بیڑا اٹھایا ہے۔
3۔ چوری کرنے والے کے ہاتھ کاٹ دئیے جائیں گے۔
4۔ تمام مسلمان وقت پر باجماعت نماز کے لئے مساجد آنا شروع کردیں۔
5۔ ہم قبائلی رہنماﺅں اور شیخوں کو وارننگ دیتے ہیں کہ حکومت سے ہاتھ ملا کر غدار نہ بنیں۔
6۔ کسی بھی قسم کی منشیات، شراب اور سگریٹ کی اجازت نہیں۔
7۔ پولیس اور دیگر اداروں کے ارکان کے پاس توبہ کا موقع ہے۔ ان کے لئے ہم نے خصوصی جگہیں کھول رکھی ہیں۔
8۔ اسلامک اسٹیٹ کے علاوہ کسی قسم کے جھنڈے اور تقریبات ممنوع ہیں۔
9۔ مزاروں اور قبروں کو مسمار کر دیا جائے گا۔
10۔ خواتین سادہ اور کھلا لباس پہنیں اور اشد ضرورت کے تحت گھر سے نکلیں۔


خبر کا کوڈ: 392646

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/392646/داعش-کا-دس-نکاتی-ایجنڈا

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org